تانیہ
محفلین
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک خودکش حملے میں اکیس افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلع ہنگو کے ڈپٹی کمشنر طاہر عباسی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ جمعہ کو پٹ بازار کے علاقے میں ایک مسجد کے باہر ہوا۔
ان کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت نمازی نمازِ جمعہ پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔
خودکش حملے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی دھماکے کا نشانہ بنا ہے۔
یاد رہے کہ ہنگو شہر کا شمار خیبر پختونخوا کے انتہائی حساس علاقوں میں ہوتا ہے۔
یہ شہر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات سے بری طرح متاثر رہا ہے۔اس ضلع کی سرحدیں تین قبائلی ایجنسیوں اورکزئی، کرم اور شمالی وزیرستان سے ملتی ہیں۔
بی بی سی اردو