ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اکتوبر میں مکمل !

الف نظامی

لائبریرین
ٹھٹھہ: ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفٰی سید نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے تعاون سے جھمپیر میں 3 مختلف ونڈمل منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔اکتوبر 2014 میں یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ جھمپیر میں ونڈ مل منصوبے کے کام کا معائنہ اور انتظامیہ سے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے بعد پہلے مرحلے میں 50 میگا واٹ، دوسرے مرحلے میں 100 میگاواٹ جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 350 سے 500 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جائے گی۔ دوسرے سولر انرجی منصوبے پر بھی اکتوبر 2014 سے کام شروع کیا جائے گا جس سے پہلے مرحلے میں 300 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔
کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے سے جھمپیر اور گرد ونواح کے علاقوں کے تقریباً 125 نوجوانوں کو روز گار ملا ہے اور مزید بے روز گار نوجوانوں کو بھی روز گار دیا جائے گا۔
 
Top