فرحان محمد خان
محفلین
سہرا بتقریب شادی برادرِ عزیز آصف خان
ہو مبارک تجھے آصف ہے ترے سر سہرا
اپنی بہنوں کی دعاؤں کا معطر سہرا
اس میں ظاہر ہے مقدر کی ترے تابانی
ہوا غالبؔ کی زمیں میں جو منور سہرا
آ گئی ہے گھڑی سہرے کی میاں دیکھ ذرا
بڑی حسرت تھی کہ دیکھوں میں ترے سر سہرا
یہی موتی کی تمنا یہی گل کی خواہش
وائے قسمت میں بنوں تیرا معطر سہرا
یک زباں ہو کے یہ سب کہتے ہیں سبحان اللہ
دیکھ کر آصفِ خوش خلق کے سر پر سہرا
ہو گی تعظیم بیاں کس سے رخِ انور کی
لاکھ کہتا پھرے کوئی بھی سخنور سہرا
ہم سخن فہم نہیں معتقدِ غالبؔ ہیں
ہم کو کیا جیسے بھی کہتے ہوں سخنور سہرا
آپ معراجِ سخن شمسِ سخن ہیں غالبؔ
کس کی جرات کے کہے آپ سے بڑھ کر سہرا
خاص مالک کی عطا ہے ہمیں ورنہ فرحان
ہم کہاں اور کہاں ایسا مہ و اختر سہرا
ہو مبارک تجھے آصف ہے ترے سر سہرا
اپنی بہنوں کی دعاؤں کا معطر سہرا
اس میں ظاہر ہے مقدر کی ترے تابانی
ہوا غالبؔ کی زمیں میں جو منور سہرا
آ گئی ہے گھڑی سہرے کی میاں دیکھ ذرا
بڑی حسرت تھی کہ دیکھوں میں ترے سر سہرا
یہی موتی کی تمنا یہی گل کی خواہش
وائے قسمت میں بنوں تیرا معطر سہرا
یک زباں ہو کے یہ سب کہتے ہیں سبحان اللہ
دیکھ کر آصفِ خوش خلق کے سر پر سہرا
ہو گی تعظیم بیاں کس سے رخِ انور کی
لاکھ کہتا پھرے کوئی بھی سخنور سہرا
ہم سخن فہم نہیں معتقدِ غالبؔ ہیں
ہم کو کیا جیسے بھی کہتے ہوں سخنور سہرا
آپ معراجِ سخن شمسِ سخن ہیں غالبؔ
کس کی جرات کے کہے آپ سے بڑھ کر سہرا
خاص مالک کی عطا ہے ہمیں ورنہ فرحان
ہم کہاں اور کہاں ایسا مہ و اختر سہرا
فرحان محمد خان