عندلیب اس گانے کے کو شیئر کرنے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے ۔۔۔ ۔ جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں جوانی کی یادیں تازہ کرنا ۔۔۔ ۔۔ یا پھر بعض اوقات انسان خوشی اور ترنگ کی کیفیت میں ہوتا ہے تو اپنی خوشی کا اظہار ایسے یادگار گانوں سے کرتا ہے۔
اگر آپ نےمیری بات کو محسوس کیا تو میں بہت ہی زیادہ معذرت چاہتا ہوںجی درست فرمایا رہے ہیں محترم۔
ہم بھی ایک زمانے میں دوسروں کی کچھ یادگار ویدیو شئیرنگ کو دیکھ کر آپ ہی کی طرح اس فکر میں ہلکان ہوتے تھے کہ اس شئیرنگ کا بھلا کیا مقصد ہوگا ؟؟ مگر پھر گردش زمانہ نے سکھایا کہ ہر انسان کے جذبات و احساسات وقت اور حالات کے حساب سے بدلتے رہتے ہیں اور جس کو جاننا کسی دوسرے انسان کے لیے نہ اصولی لحاظ سے ضروری ہے اور نہ اخلاقی لحاظ سے ۔