ہوا کے پیسے دینے والے لوگ حاضر ہوں

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ چپس کے پیکٹ کو بھرا بھرا دکھانے کے لیے اس میں ہوا بھری جاتی ہے ۔ یہ درست نہیں ہے ۔
چپس کے پیکٹ میں ہوا نہیں بلکہ نائیٹروجن Nitrogen گیس ہوتی ہے ۔
کیونکہ نائیٹروجن گیس اپنے آس پاس دوسرے مالیکیولز کے ساتھ ردعمل نہیں دیتی اسلیے یہ غذا کے لیے بہترین محافظ ہوتی ہے ۔
چپس جب پیکٹ سے نکالیں تو وہ بالکل خستہ اور کُرکُرے ہوتے ہیں ۔ وجہ یہی نائیٹروجن گیس کی موجودگی ۔
یہ گیس غذا یا کھانے کی عمر بھی لمبی کرتی ہے ۔ یعنی اسکو خراب نہیں ہونے دیتی ۔
اور سب سے اہم بات ۔ یہ گیس بے بو اوربے زائقہ ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے چپس یا خوراک کا زائقہ بالکل وہی رہتا ہے جیسا پیکنک کے وقت اصل زائقہ ہوتا ہے ۔
23472407_1995444910692934_2462880065264299632_n.jpg

انفارمیشن بہت ہو گئی اب چائے کوئی لے آئے جلدی سے محفل کا ماحول گرمایا جائے
 

فاتح

لائبریرین
گیس بھری ہونے کے باعث چپس کی تھیلی دباؤ برداشت کرنے کی بھی اہل ہو جاتی ہے اور یوں چپس ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
 
Top