loneliness4ever
محفلین
السلام علیکم
اساتذہ اور احباب کی خدمت میں ایک نظم پیش کرنے
کی جسارت کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
کان کھینچیں ۔۔۔۔۔ ڈانٹ لگائیں
مگر خاکسار پر عطا کا سلسلہ مستقل رکھیں
ہوا یہ سب بتاتی ہے
مری فرقت میں ٹھٹھر ی ہے،
مری بانہوں کو ترسی ہے،
مری یادوں میں جلتی ہے،
بہاروں میں مری جاناں
لباس ِ غم پہنتی ہے،
نہیں کوئی وہاں ایسا
جسے تو اپنا کہتی ہے،
اکیلی تو وہاں پر ہے،
دعا جینے کی تومجھکو
سحر اور شام دیتی ہے،
اجڑتی شام میں اکثر
ہوا یہ سب بتاتی ہے،
مرے جب پاس وہ آتی
ترے دو گز ٹھکانے سے ۔۔۔۔۔
س ن مخمور
امر تنہائی
اساتذہ اور احباب کی خدمت میں ایک نظم پیش کرنے
کی جسارت کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
کان کھینچیں ۔۔۔۔۔ ڈانٹ لگائیں
مگر خاکسار پر عطا کا سلسلہ مستقل رکھیں
ہوا یہ سب بتاتی ہے
مری فرقت میں ٹھٹھر ی ہے،
مری بانہوں کو ترسی ہے،
مری یادوں میں جلتی ہے،
بہاروں میں مری جاناں
لباس ِ غم پہنتی ہے،
نہیں کوئی وہاں ایسا
جسے تو اپنا کہتی ہے،
اکیلی تو وہاں پر ہے،
دعا جینے کی تومجھکو
سحر اور شام دیتی ہے،
اجڑتی شام میں اکثر
ہوا یہ سب بتاتی ہے،
مرے جب پاس وہ آتی
ترے دو گز ٹھکانے سے ۔۔۔۔۔
س ن مخمور
امر تنہائی