محمل ابراہیم
لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے آپ اساتذہ خیر و عافیت سے ہوں گے۔۔
@استاد محترم الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے۔۔۔۔
اے تیز ہوا آہستہ چل اس قدر تو کیوں کر بھڑکی ہے
اس پٹ کو نرمی سے چھونا مرے یار کے گھر کی کھڑکی ہے
کس در کے پلوں کو تونے ابھی غصے میں جھنجھوڑا ہے
کیا اپنے پیچھے تونے کچھ بھی صحیح سلامت چھوڑا ہے
چنگھاڑ ڈراتی ہے تیری کمزور سے کچھ کاشانوں کو
ہے شمعِ فروزاں بجھنے کو یہ خوف ہے سب پروانوں کو
برباد گلستاں کتنے کیے اے تند ہوا کچھ ہوش بھی کر
کیوں چیختی پھرتی ہے ایسے اب خود کو ذرا خاموش بھی کر
تو باد صبا،تو باد خزاں،تو باد سموم و باد سحر
ہیں روپ نرالے کتنے ترے کچھ نعمت ہیں کچھ ڈھاتے قہر
اِک روپ ہوائے دنیا ہے اِک روپ ہوائے شہرت ہے
اِک روپ ہوائے نفسانی اک روپ ہوائے دولت ہے
یہ تن کی ہوا لے ڈوبے گی جیون کی ہوا لے ڈوبے گی
منجدھار میں ہے کشتی تیری تُجھے دھن کی ہوا لے ڈوبے گی

آخری تدوین: