کاشفی
محفلین
غزل
ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام
عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لُٹ جانے کا نام
قیس اور فرہاد نے تعظیم کا سجدہ کیا
بزم وحشت میں جو آیا تیرے دیوانے کا نام
سرفروشی عاشقی میں کامیابی کا ہے راز
شمع کل روتی رہی سُن سُن کے پروانے کا نام
خام کارِ عشق ہیں دلدادہءِ شہرت ریاض
عاشقی ہے بندہ پرور گھُٹ کے مر جانے کا نام
(ریاض)