ادا جعفری ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے . ادا جعفری

شاہ حسین

محفلین
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دل گیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے

لمہحاتِ مسرت ہیں تصوّر سے گریزاں
یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے

تاروں سے سجالیں گے رہ شہرِ تمنّا
مقدور نہیں صبح ، چلو شام ہی آئے

کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
جس راہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے

تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کوئے تمنّا
کام آئے تو پھر جذبئہِ نام ہی آئے

باقی نہ رہے ساکھ ادا دشتِ جنوں کی
دل میں اگر اندیشہ انجام ہی آئے

ادا جعفری​
 
ماظق

محفلین
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے _ ادا بدایونی

ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

حیراں ہیں، لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے

لمحاتِ مسرت ہیں تصور سے گریزاں
یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے

تاروں سے سجا لیں گے راہِ شہرِ تمنا
مقدور نہیں صبح، چلو شام ہی آئے

یادوں کے، وفاؤں کے عقیدوں کے غموں کے
کام آئے جو دنیا میں تو اصنام ہی آئے

کیا راہ بدلنے کا گلہ ہمسفروں سے
جس راہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے

تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کُوئے تمنا
کام آئے تو پھر جذبئہ ناکام ہی آئے

باقی نہ رہے ساکھ ادا دشتِ جنوں کی
دل میں اگر اندیشئہ انجام ہی آئے
 
محمداحمد

لائبریرین
آج صبح صبح یہ غزل یاد آ گئی ! کیا ہی خوب غزل ہے ۔

واہ واہ واہ

ویسے یہ غزل ہے کس کی ۔ایک جگہ ادا جعفری لکھا تو دوسری جگہ ادا بدایونی؟؟؟

یہ چکر ہے۔ محمد بلال اعظم ذرا تحقیق تو کرو یار ۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج صبح صبح یہ غزل یاد آ گئی ! کیا ہی خوب غزل ہے ۔

واہ واہ واہ

ویسے یہ غزل ہے کس کی ۔ایک جگہ ادا جعفری لکھا تو دوسری جگہ ادا بدایونی؟؟؟

یہ چکر ہے۔ محمد بلال اعظم ذرا تحقیق تو کرو یار ۔ :)
احمد بھائی ادا جعفری شادی سے پہلے ادا بدایونی کے نام سے شاعری کرتیں تھیں۔ کیوں کہ بدایونی خاندان سے تعلق تھا۔ نورالحسن جعفری سے شادی کے بعد ادا جعفری کے نام سے شاعری کی۔ انکا اصل نام غالباً عزیز جہاں تھا۔
مجھے اپنی یادداشت کا بھروسہ نہیں۔ محمد بلال اعظم تصدیق ضروری ہے۔ :)
 
بہت ہی خوب ذوالقرنین بھائی ! آپ نے ہمیں مخمصے سے نکال دیا۔ میرے ذہن میں بھی ایسی ہی کوئی بات آئی تھی تاہم اس بات کی تصدیق کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ آپ کی بات کی تصدیق تو بلال کر ہی دیں گے۔ :)

بہت شکریہ ۔۔۔۔!

اور غزل لاجواب ہے اور امانت علی نے اسے گا کر اس میں چار چاند لگا دیے ہیں۔

خوش رہیے۔
 
بہت شکریہ ۔۔۔ ۔!

اور غزل لاجواب ہے اور امانت علی نے اسے گا کر اس میں چار چاند لگا دیے ہیں۔

خوش رہیے۔
میں نے متفق اور دوستانہ دونوں ریٹنگز ہی پاس کر دی ہیں۔ :p
جی تصدیق کے لیئے بلال کا انتظار رہے گا۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
آج صبح صبح یہ غزل یاد آ گئی ! کیا ہی خوب غزل ہے ۔

واہ واہ واہ

ویسے یہ غزل ہے کس کی ۔ایک جگہ ادا جعفری لکھا تو دوسری جگہ ادا بدایونی؟؟؟

یہ چکر ہے۔ محمد بلال اعظم ذرا تحقیق تو کرو یار ۔ :)
احمد بھائی ادا جعفری شادی سے پہلے ادا بدایونی کے نام سے شاعری کرتیں تھیں۔ کیوں کہ بدایونی خاندان سے تعلق تھا۔ نورالحسن جعفری سے شادی کے بعد ادا جعفری کے نام سے شاعری کی۔ انکا اصل نام غالباً عزیز جہاں تھا۔
مجھے اپنی یادداشت کا بھروسہ نہیں۔ محمد بلال اعظم تصدیق ضروری ہے۔ :)
نیرنگ بھائی آپ نے درست کہا ہے۔
میری معلومات کے مطابق بھی ایسے ہی ہے، جیسے آپ نے لکھا ہے۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
کیا راہ بدلنے کا گلہ ہمسفروں سے
جس راہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے
اس غزل کو شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
درست غزل
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے
آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

حیران ہیں لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی ترا پیغام ہی آئے

لمحاتِ مسرت ہیں تصور سے گریزاں
یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے

تاروں سے سجا لیں گے رہِ شہرِ تمنا
مقدور نہیں صبح چلو شام ہی آئے

کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
جس رہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے

تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کوئے تمنا
کام آئے تو پھر جذبۂ ناکام ہی آئے

باقی نہ رہے ساکھ اداؔ دشتِ جنوں کی
دل میں اگر اندیشۂ انجام ہی آئے
ادا جعفری
 
Top