ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن

ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟
محمد خلیل الرحمٰن

آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی

ہیری کے انکل کا بولو نام کسے معلوم ہے
بیچتے ایسا کیا ہیں جس کی دنیا بھر میں دھوم ہے
رہتے ہیں جس گلی میں اس کا ایک بھلا سا نام ہے
کون ہے ڈڈلی جس کا ہردم کھاتے رہنا کام ہے

سالگرہ پر ہیری کو اک کیک کھلایا تھا کس نے
اور ہمارے ڈڈلی کو دُم دار بنایا تھا کس نے
کس کا قد تھا اتنا اونچا آسمان کو چھوتا تھا
سب سے چھپ کر کس نے کمرے میں عفریت کو تھا پالا

یہ تو بتاؤ نکولس فلیمِل کس بستی سے آیا تھا
حیاتِ دائم کا اک انوکھا راز بھی اس نے پایا تھا
اس پتھر کا نام بتاؤ جو اس کی ایجاد ہے
کام ذرا اُس پتھر کا بھی دیکھیں کس کو یاد ہے

جیمز کا اور للی کا بتاؤ ہیری سے کیا رشتہ تھا
داغ کا اُس کی پیشانی کے آخر کو مطلب کیا تھا
ٹام رڈل کیا وہی ہے جس کا نام نہیں لے پاتا ہے
ہر وہ جادوگر جو اس کے نام سے ڈر ڈر جاتا ہے

یہ بھی دیکھیے
ہیری پوٹر لائبریری

نظم کا دوسرا حصہ درج ذیل لنک پر
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن

آخری تدوین:
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟
محمد خلیل الرحمٰن

آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی

ہیری کے انکل کا بتاؤ نام کسے معلوم ہے
بیچتے ایسا کیا ہیں جس کی دنیا بھر میں دھوم ہے
رہتے ہیں جس گلی میں اس کا ایک بھلا سا نام ہے
کون ہے ڈڈلی جس کا ہردم کھاتے رہنا کام ہے

سالگرہ پر ہیری کو اک کیک کھلایا تھا کس نے
اور ہمارے ڈڈلی کو دُم دار بنایا تھا کس نے
کس کا قد تھا اتنا اونچا آسمان کو چھوتا تھا
سب سے چھپ کر کس نے کمرے میں عفریت کو تھا پالا

یہ تو بتاؤ نکولس فلیمِل کس بستی سے آیا تھا
حیاتِ دائم کا ایک انوکھا راز بھی اس نے پایا تھا
اس پتھر کا نام بتاؤ جو اس کی ایجاد ہے
کام ذرا اُس پتھر کا بھی دیکھیں کس کو یاد ہے

جیمز کا اور للی کا بتاؤ ہیری سے کیا رشتہ تھا
داغ کا اُس کی پیشانی کے آخر کو مطلب کیا تھا
ٹام رڈل کیا وہی ہے جس کا نام نہیں لے پاتا ہے
ہر وہ جادوگر جو اس کے نام سے ڈر ڈر جاتا ہے

آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی

یہ بھی دیکھیے
ہیری پوٹر لائبریری
بہت زبردست نظم بچوں کے لئے۔۔۔
 
ہیری پوٹر کا اردو ترجمہ بھی ہوا ہے؟
جی ہاں ہوچکا ہے ۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان نے پہلے تین ناولوں کا ترجمہ چھایا ہے۔ مزید یہ کہ معظم جاوید نے خود اپنے ترجمہ کے لنک اردو محفل پر پیش کیے ہیں۔ مزید تفصیل مندرجہ ذیل دھاگے میں؛

ہیری پوٹر اور اژقبان کا اسیر
 
بافقیہ

محفلین
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟
محمد خلیل الرحمٰن

آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی

ہیری کے انکل کا بولو نام کسے معلوم ہے
بیچتے ایسا کیا ہیں جس کی دنیا بھر میں دھوم ہے
رہتے ہیں جس گلی میں اس کا ایک بھلا سا نام ہے
کون ہے ڈڈلی جس کا ہردم کھاتے رہنا کام ہے

سالگرہ پر ہیری کو اک کیک کھلایا تھا کس نے
اور ہمارے ڈڈلی کو دُم دار بنایا تھا کس نے
کس کا قد تھا اتنا اونچا آسمان کو چھوتا تھا
سب سے چھپ کر کس نے کمرے میں عفریت کو تھا پالا

یہ تو بتاؤ نکولس فلیمِل کس بستی سے آیا تھا
حیاتِ دائم کا اک انوکھا راز بھی اس نے پایا تھا
اس پتھر کا نام بتاؤ جو اس کی ایجاد ہے
کام ذرا اُس پتھر کا بھی دیکھیں کس کو یاد ہے

جیمز کا اور للی کا بتاؤ ہیری سے کیا رشتہ تھا
داغ کا اُس کی پیشانی کے آخر کو مطلب کیا تھا
ٹام رڈل کیا وہی ہے جس کا نام نہیں لے پاتا ہے
ہر وہ جادوگر جو اس کے نام سے ڈر ڈر جاتا ہے

آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی

یہ بھی دیکھیے
ہیری پوٹر لائبریری
بہت خوب ہے خلیل صاحب۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
آپ کی نظمیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کی کچھ نظمیں امیر حمزہ ، فریدی، عمران اور ان افسانوی ناموں پر بھی ہوں گی۔ وہ بھی پیش کردیں مزہ دو بالا ہوجائے گا۔ اور کیا ہی خوب ہو اگر آپ کی لکھی دیگر بچوں کی نظموں کی لنک بھی حاضر ہو۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

اور موگلی کی کہانی ( کپلنگ ) بھی زبردست جنگل میں منگل ہے ۔ ضرور پڑہیئے ۔ محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔ذرا لنک یہاں لگا دیجیئے۔
 
بافقیہ بھائی یہ بھی پڑھیے۔

ہیری پوٹر اِن ٹربل: ایک کھیل( فارس)
بہت خوب ہے خلیل صاحب۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
آپ کی نظمیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کی کچھ نظمیں امیر حمزہ ، فریدی، عمران اور ان افسانوی ناموں پر بھی ہوں گی۔ وہ بھی پیش کردیں مزہ دو بالا ہوجائے گا۔ اور کیا ہی خوب ہو اگر آپ کی لکھی دیگر بچوں کی نظموں کی لنک بھی حاضر ہو۔

بچّوں کی نظمیں ۔۔۔ محمد خلیل الرحمٰن - بزم اردو لائبریری
 
آخری تدوین:
مزے کی نظم ہے
معلوم، دھوم اور ایجاد، یاد قوافی کے مصرعوں کی ذرا پھر سے تقطیع کر کے دیکھیں
استادِ محترم! تصحیح کے بعد نظم دوبارہ پیشِ خدمت ہے۔

ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟
محمد خلیل الرحمٰن

آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی

ہیری پوٹر کے انکل کا نام ہے کیا یہ بتلاؤ
بیچتے ایسا کیا ہیں آخر ہم کو بھی تو سمجھاؤ
رہتے ہیں جس گلی میں اس کا ایک بھلا سا نام ہے کیا
کون ہے ڈڈلی اُس کا ہردم کھاتے رہنا کام ہے کیا

سالگرہ پر ہیری کو اک کیک کھلایا تھا کس نے
اور ہمارے ڈڈلی کو دُم دار بنایا تھا کس نے
کس کا قد تھا اتنا اونچا آسمان کو چھوتا تھا
سب سے چھپ کر کس نے کمرے میں عفریت کو تھا پالا

یہ تو بتاؤ نکولس فلیمیل کس بستی سے آیا تھا
حیاتِ دائم کا اِک انوکھا راز بھی اس نے پایا تھا
اس پتھر کا نام بتاؤ جو اس نے ایجاد کیا
کام ذرا اُس پتھر کا بھی دیکھیں کس نے یاد کیا

Top