ہیری پوٹر
محمد خلیل الرحمٰن
( جناب جمیل الدین عالی سے معذرت کے ساتھ)
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
جتنے بھی لڑاکا لڑکے ہیں
اُن کو تعظیم سِکھاؤں گا
جو ہاگورٹس کے ہمجولی ہیں
میں اُن کی ٹیم بناؤں گا
ڈی اے کی ٹیم بنائیں گے
جو رہتے ہیں اب لڑے لڑے
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوںں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
جادو کی ہیں جو روشنیاں
میں گھر گھر میں پھیلاؤں گا
جادو کی چھڑی کو لہراکر
میں جادوگر بن جاؤں گا
بے کار گزاروں وقت بھلا
زینے کے نیچے پڑے پڑے
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
میں چار طرف لے جاؤں گا
پُرکھوں نے جو پیغام دیا
اپنا اُلّو سیدھا کرلوں
جسے میں نے ہیڈوِگ نام دیا
کوئڈِچ میں ایسے کھیلوں گا
اسنِچ کو پکڑلوں کھڑے کھڑے
میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں
اور کام کروں گا بڑے بڑے
گر ٹام رِڈِل بھی آئے گا
میں اُس کو بھی چِت کرلوں گا
ہر گتھی کو سلجھاؤں گا
ہر مشکل اپنے سر لوں گا
میں مات انہیں بھی دے دوں گا
جو جادو گر ہیں سڑے سڑے

کیا کہنے جناب :)
کیا نظم موزوں کی ہے
لطف آ گیا پڑھ کر:)
کاش زبردست سے اوپر کی بھی کوئی ریٹنگ ہوتی
اس کے لئے تو زبردست کی ریٹنگ بھی کم ہے
اللہ آپ کے علم اور قلم میں برکت عطا فرمائے آمین
 
کیا کہنے جناب :)
کیا نظم موزوں کی ہے
لطف آ گیا پڑھ کر:)
کاش زبردست سے اوپر کی بھی کوئی ریٹنگ ہوتی
اس کے لئے تو زبردست کی ریٹنگ بھی کم ہے

اللہ آپ کے علم اور قلم میں برکت عطا فرمائے آمین

آداب عرض ہے جناب۔ تسلیمات
 
ملائکہ

محفلین
واؤ 3 مرتبہ زبردست میرے فیوریٹ مووی ہے ہیری پوٹر اور آپ نے نظم بھی کمال کی لکھ دی ہے لگتا ہے آپ نے بھی میری طرح یہ مووی ہزاروں مرتبہ دیکھی ہوئی ہے:rollingonthefloor:
 
واو
واؤ 3 مرتبہ زبردست میرے فیوریٹ مووی ہے ہیری پوٹر اور آپ نے نظم بھی کمال کی لکھ دی ہے لگتا ہے آپ نے بھی میری طرح یہ مووی ہزاروں مرتبہ دیکھی ہوئی ہے:rollingonthefloor:
واو ۔تین مرتبہ زبردست تو ہمیں آج تک کسی مراسلے پر نہیں ملے تھے ملائکہ بٹیا! اس لیے تین مرتبہ شکریہ قبول کرو۔

مووی تو ہم نے پہلی کے علاوہ کوئی بھی بہت توجہ سے نہیں دیکھی۔ باقی کوئی نہ کوئی پارٹ ہر وقت ٹی وی پر چل رہا ہوتا ہے، سو دیکھ چکے ہیں۔

البتہ پانچ کتابیں ضرور پڑھ لی ہیں۔ اب تو ہماری چھوٹی بٹیا ایمان متعلم جماعت پنجم بھی ہم سے آگے نکلنے ہی والی ہیں کہ پانچویں کتاب ان کے ہاتھوں میں ہے اور کوئی دن جاتا ہے کہ وہ اسے ختم کرکے چھٹی کتاب شروع کردیں گی۔ چھٹیاں جو ہیں اسکول کی۔
 
ملائکہ

محفلین
میں تو ساری موویز ہی دیکھی ہیں وہ بھی بار بار بار امی بھی تنگ آگئی ہیں اب تو ہیری پوٹر سے:laugh: جب بھی یہ مووی آرہی ہوتی ہے یا تو امی خود کمرے سے باہر چلی جاتی ہے یا مجھے نکال دیتی ہیں:heehee:
 
امیوں کو کیا خبر کہ کیا مزہ ہے ان فلموں میں جو بچے اپنے پپا کے ساتھ بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑ جاتے ہیں مزاحیہ سین دیکھ کر ۔ پھر جو سین مزاحیہ نہ بھی ہوں تب بھی ان پر کامنٹری کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔
 
ابو کو بھی جادوئی مووی اور کہانیاں اتنی نہیں پسند میں اور میری سس دیکھتے ہیں:love:
 
بھلکڑ

لائبریرین
کمال کر دیا جناب ۔۔۔۔۔ محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔۔۔۔۔۔
لیکن بھائی جی ایک بات تو بتا دیو ۔۔۔۔ کہ یہ ہیری پورٹر اندلس کی طرف ہی پڑتا ہے ناں اور اس طرف کوئی ٹرین بھی جاتی ہے یا صرف گدھا گاڑی ہی جائے گی:grin:
 
کمال کر دیا جناب ۔۔۔ ۔۔ محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔۔۔ ۔۔۔
لیکن بھائی جی ایک بات تو بتا دیو ۔۔۔ ۔ کہ یہ ہیری پورٹر اندلس کی طرف ہی پڑتا ہے ناں اور اس طرف کوئی ٹرین بھی جاتی ہے یا صرف گدھا گاڑی ہی جائے گی:grin:

ارے بھلکڑ بھائی! پھر بھول گئے۔
اجی حضت یہ ہیری پوٹر آج کل کے بچوں کا پسندیدہ ترین کردار ہے جو محترمہ جے کے رولنگ کی تصنیف ہے۔

جیمز پوٹر یہری کے باپ کا نام ہے جسے بدنامِ زمانہ گندے جادوگر ولڈے مارٹ نے قتل کردیا تھا۔ یہری اس حملے میں بال بال بچ گیا تھا۔
ہیری کو اسکے انکل اور آنٹی ورنن نے پالا۔ یہ دونوں ہیری کو بہت بری طرح سے رکھتے تھے۔سونے کے لیے زینوں کے نیچے والے چھوٹے سے کمرے میں اس کا بستر لگایا گیا تھا۔

اور بعد میں جب ہیری اسکول جانے کے قابل ہوا تو جادوگروں کے مشہور اسکول ہوگورٹس میں اسے داخلہ ملا۔ ہوگورٹس میں ہیری نے جادوگروں کے ایک کھیل کوئڈچ کی ٹیم میں حصہ لیا اور نام کمایا۔ اسی کھیل میں جس میں کئی گیندیں ہوتی ہیں اور سب سے اہم جادوئی گیند کا نام اسنچ ہے جسے حاصل کرنے والا میچ جیت جاتا ہے۔ کوئڈچ میں بھی فٹبال کی طرح دوٹیمیں ہوتی ہیں۔ ڈی اے ٹیم ہوگورٹس کے ہیڈ ماسٹر جناب ڈمبل ڈور سے منسوب ہے۔

ہیری نے دوسرے جادوگروں کی طرح پیغام رسانی کے لیے ایک عدد الو پالا ہوا ہے جس کا نام ہیڈوگ ہے۔
ہیری کا اصل مقابلہ اس کے ماں باپ کے قاتل ولڈے مارٹ سے ہے جو اس کی جان کا بھی دشمن ہے۔ اسی وولڈے مارٹ کا ایک روپ ٹام رڈل بھی تھا۔

یہ ہیں وہ تمام حوالے جو ہم نے اس نظم میں استعمال کیے ہیں۔ امید ہے پسند آئی ہوگی۔
 
شکریہ جناب۔۔۔۔!
 
Top