ہیکر مارک زکربرگ کے فیس بک پیج کو لائیو ہیک کرنے کیلئے تیار

تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا پیج اتوار کو لائیو ہیک کرنے کا دعویٰ کردیا۔
مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سافٹ وئیرز میں خامیاں تلاش کرکے انعام حاصل کرنے والے چینگ چی یوآن کے مطابق وہ مارک زکربرگ کا فیس بک اکاﺅنٹ اتوار کی شام 6 بجے (تائیوان کے وقت کے مطابق) کو ڈیلیٹ کرنے کی لائیو اسٹریم اپنے فیس بک پیج پر چلائے گا۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

24 سالہ ہیکر نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا 'فیس بک کے بانی کے اکاﺅنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی نشریات اتوار کو لائیو نشر ہوگی'۔
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا شوق رکھنے والے افراد مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سافٹ وئیرز وغیرہ میں خامیاں سامنے لاتے ہیں، جس کے بدلے انہیں انعام دیا جاتا ہے۔

مگر یہ غیرمعمولی ہے کہ کوئی ہیکر ایسا رئیل ٹائم کرکے دکھائے۔

یہ تائیوانی ہیکر اس سے پہلے ایپل اور ٹیسلا وغیرہ پر حملے کا دعوے بھی کرچکا ہے، جس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔

فیس بک میں بھی دیگر کمپنیوں کی طرح سائٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے حوالے سے انعامی پروگرام موجود ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے تائیوانی ہیکر کے دعویٰ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

چینگ چی یوآن کے مطابق 'میں پروفیشنل ہیکر نہیں بننا چاہتا اور سب کچھ ہیک کرنا نہیں چاہتا، میں تو بس بیزار ہوکر کوشش کرتا ہوں تاکہ کچھ پیسے کما سکوں'
ماخذ
 
فی الوقت تو بے کار کا دعویٰ معلوم ہوتا ہے۔ سستی شہرت کے حصول کا یہ مروجہ طریقہ ہے۔
ہیک کرنے کے بعد دعویٰ کیا جاتا تو الگ بات تھی شاید ہیکر لوگ اس کی پزیرائی کرتے لیکن لائیو سٹریم پر چلانے کی بات کرنا واقعی سستی شہرت کی طرف اشارہ کرتا ہے
 
Top