اصغر گونڈوی ہے ایک ہی جلوہ جو اِدھر بھی ہے اُدھر بھی ۔ اصغر گونڈوی

فرخ منظور

لائبریرین
غزل

ہے ایک ہی جلوہ جو اِدھر بھی ہے اُدھر بھی
آئینہ بھی حیران ہے و آئینہ نگر بھی

ہو نور پہ کچھ اور ہی اِک نور کا عالم
اس رخ پہ جو چھا جائے مرا کیفِ نظر بھی

تھا حاصلِ نظّارہ فقط ایک تحیّر
جلوے کو کہے کون کہ اب گُم ہے نظر بھی

اب تو یہ تمنّا ہے کسی کو بھی نہ دیکھوں
صورت جو دکھا دی ہے تو لے جاؤ نظر بھی


از اصغر گونڈوی
 

آبی ٹوکول

محفلین
تھا حاصلِ نظّارہ فقط ایک تحیّر
جلوے کو کہے کون کہ اب گُم ہے نظر بھی

اب تو یہ تمنّا ہے کسی کو بھی نہ دیکھوں
صورت جو دیکھا دی ہے تو لے جاؤ نظر بھی

واہ واہ واہ
 

جیہ

لائبریرین
ویسے آپ ہی کی وجہ سے آج کل دیوان مومن، دیوان آتش اور دیوان ظفر میرے سرہانے پڑے ہیں جوہی موقع ملتا ہے ایک دو غزل پڑھ ڈالتی ہوں
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے آپ ہی کی وجہ سے آج کل دیوان مومن، دیوان آتش اور دیوان ظفر میرے سرہانے پڑے ہیں جوہی موقع ملتا ہے ایک دو غزل پڑھ ڈالتی ہوں

بہت بہت شکریہ کہ میری وجہ سے آپ نے ان شعرا کو پڑھنا شروع کردیا لیکن خیال رکھیے گا کہ یہ سب آپس میں الجھ نہ پڑیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کوئی خاص تو نہیں بس 'پڑھنے' کی طرف زیادہ دھیان ہے، محفل پر بھی اور گھر میں بھی، کچھ کتب ہاتھ لگی ہیں انہی میں محو ہوں :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
کوئی خاص تو نہیں بس 'پڑھنے' کی طرف زیادہ دھیان ہے، محفل پر بھی اور گھر میں بھی، کچھ کتب ہاتھ لگی ہیں انہی میں محو ہوں :)

قبلہ میں جو پڑھتا ہوں اس میں سے کچھ نہ کچھ یہاں ضرور شئیر کرتا ہوں۔ آپ بھی اپنے مطالعے میں ہمیں ضرور شریک کیجیے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
دراصل میں آج کل 'ہندو ازم' اور ویدوں اور اپنشدوں کا فلسفہ دیکھ رہا ہوں کچھ 'پلے پڑا' تو ضرور شیئر کرونگا :)
 

جیہ

لائبریرین
ویل ڈریونٹ‌ کی کتاب Histroty of Civilization پڑھی ہے آپ نے وارث ؟ اس کے ہندوستان کے بارے میں حصے کا ترجمہ میں نے حال میں پڑھا ہے ۔ ہندو فلسفے اور تمدن کے بارے میں بہت کچھ ہے اس کتاب میں۔

اس کے بعد مہابھارت پڑھنے کا ارادہ ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کتاب کا نام The Story of Civilization اور کتاب کاہے کو ہے ایک گوہرِ نایاب ہے جو کہ گیارہ حصوں میں ہے اور تقریباً 40 سالوں میں لکھی گئی، اگر خود نمائی نہ سمجھا جائے تو عرض کروں کہ یہ کتاب میری (خود ساختہ) لائبریری کا ایک ایسا سرمایہ ہے جس پر مجھے فخر ہے :) اور یہ کہ پچھلے دو تین سال سے میرے مطالعے میں ہے اور آپ نے درست کہا، اس کتاب کے پہلے حصے our oriental heritage میں ول ڈیورنٹ نے بہت تفصیل سے انڈیا اور اسکی تاریخ و مذہب و فلسفے و فن پر سیر حاصل بحث کی ہے اور یقیناً اس کتاب میں سے بھی پڑھ رہا ہوں!
 

محمد وارث

لائبریرین
مزید یہ کہ اس کتاب کی خریداری، اس کو بوری میں بند کر کے لاہور سے گھر میں لانا اور پھر اپنی بیوی کو اس کی (فرضی کم) قیمت کا یقین دلانا ایک دلچسپ واقعہ ہے شاید کبھی اپنے بلاگ پر لکھوں اسکے متعلق :)
 

جیہ

لائبریرین
آپ تو مجھے حاسد بنانے پر تل گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

سوچتی ہوں کہ کونسی کتاب ہے جو میں پڑھی ہو اور آپ نے نہیں۔۔۔۔۔۔۔ پشتو کتابوں کے علاوہ
 

مغزل

محفلین
ہے ایک ہی جلوہ جو اِدھر بھی ہے اُدھر بھی
آئینہ بھی حیران ہے و آئینہ نگر بھی

تھا حاصلِ نظّارہ فقط ایک تحیّر
جلوے کو کہے کون کہ اب گُم ہے نظر بھی
از اصغر گونڈوی


سبحان اللہ سبحان اللہ بہت خوب جناب ، کیا ہی عمدہ کلام پیش کیا ہے سدا سلامت و سکھی رہیں ،بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
اس کتاب کا نام The Story of Civilization اور کتاب کاہے کو ہے ایک گوہرِ نایاب ہے جو کہ گیارہ حصوں میں ہے اور تقریباً 40 سالوں میں لکھی گئی، اگر خود نمائی نہ سمجھا جائے تو عرض کروں کہ یہ کتاب میری (خود ساختہ) لائبریری کا ایک ایسا سرمایہ ہے جس پر مجھے فخر ہے :) اور یہ کہ پچھلے دو تین سال سے میرے مطالعے میں ہے اور آپ نے درست کہا، اس کتاب کے پہلے حصے our oriental hetiage میں ول ڈیورنٹ نے بہت تفصیل سے انڈیا اور اسکی تاریخ و مذہب و فلسفے و فن پر سیر حاصل بحث کی ہے اور یقیناً اس کتاب میں سے بھی پڑھ رہا ہوں!

ہممم ۔۔ کیا بات ہے ۔ وارث صاحب Clash of Civilization پر شاہ نواز فاروقی کا ایک طویل لیکچر ہے امید ہے نظروں سے گزرا ہوگا۔ یو ٹیوب مل جائے
 
Top