ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا

ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!

ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا
سرمہ لگا حضور کے پیروں کی دھول کا

افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان
"دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا"

باطن پہ ہو نگاہ تو یکساں ہیں سب چمن
لیکن جدا ہے رنگ مدینے کے پھول کا

وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے
وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا

راحیلؔ نے بھی پائی ہے توفیق نعت کی
آخر شرف دعا کو ملا ہے قبول کا

راحیلؔ فاروق
۱۴ دسمبر، ؁۲۰۱۶ء
 

فاخر رضا

محفلین
ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!

ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا
سرمہ لگا حضور کے پیروں کی دھول کا

افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان
"دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا"

باطن پہ ہو نگاہ تو یکساں ہیں سب چمن
لیکن جدا ہے رنگ مدینے کے پھول کا

وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے
وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا

راحیلؔ نے بھی پائی ہے توفیق نعت کی
آخر شرف دعا کو ملا ہے قبول کا

راحیلؔ فاروق
۱۴ دسمبر، ؁۲۰۱۶ء
جزاک اللہ. بہت خوب. یہ کفر توڑتے رہا کریں.
 
ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!

ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا
سرمہ لگا حضور کے پیروں کی دھول کا

افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان
"دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا"

باطن پہ ہو نگاہ تو یکساں ہیں سب چمن
لیکن جدا ہے رنگ مدینے کے پھول کا

وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے
وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا

راحیلؔ نے بھی پائی ہے توفیق نعت کی
آخر شرف دعا کو ملا ہے قبول کا

راحیلؔ فاروق
۱۴ دسمبر، ؁۲۰۱۶ء

سبحان اللہ ۔ بہت عمدہ ماشاء اللہ۔
راحیل بھائی نیت اور کوشش اپنا کام۔ لکھوانا، لکھوانے والے کا کام۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔
بہت خوب نعت شریف۔۔۔

افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان
"دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا"
دیواں میں شعر نعت کا مثل گلاب ہے
دیواں کو ہی بنا دو گلستاں رسول کا

مطلب نعتیہ شاعری جاری رکھیئے گا۔۔۔:)
 
ماشااللہ!! جزاک اللہ !
شکریہ، خاتون۔ :)
جزاک اللہ. بہت خوب. یہ کفر توڑتے رہا کریں.
دعا فرمائیں کہ مالک توفیق دیتا رہے۔ :)
ماشاءاللہ۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔​
جزاک اللہ، بھائی۔
سبحان اللہ ۔ بہت عمدہ ماشاء اللہ۔
راحیل بھائی نیت اور کوشش اپنا کام۔ لکھوانا، لکھوانے والے کا کام۔ :)
اللہ آپ کو ناچیز کی حوصلہ افزائیوں کا بھی اجر دے۔ :)
جزاک اللہ۔ :)
سبحان اللہ!
اللہ قبول کرے!
آمین۔
راحیل بھای یہاں "ظاہر" کا محل تو نہیں کہیں ؟
بھائی، مراد ہے کہ اپنی اصل کے لحاظ سے سب رنگ ایک جیسے ہیں۔ یعنی باطن پر نگاہ کی جائے تو مظاہرِ دنیوی میں کچھ بھی چونکا دینے والا نہیں۔ استثنا تو بس مدینے کو حاصل ہے۔
ماشاءاللہ !! بہت اعلٰی راحیل بھائی۔
شکریہ، مہرباں۔ :in-love:
جزاک اللہ۔ :)
لاجواب ۔۔۔۔۔۔
بہت سی داد راحیل صاحب اللہ آپکے علم و عمل میں برکت دے آمین
ثم آمین۔ دعائیں دیتے رہا کریں۔ :)
سُبحان اللہ ۔۔ بہت ہی خوبصورت نعت ۔۔ اللہ آپ کو اجر دے
آمین، قبلہ۔ :)
واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔
بہت خوب نعت شریف۔۔۔


دیواں میں شعر نعت کا مثل گلاب ہے
دیواں کو ہی بنا دو گلستاں رسول کا

مطلب نعتیہ شاعری جاری رکھیئے گا۔۔۔:)
سچی بات تو یہ ہے کہ میں خود کو اس لائق نہیں سمجھتا، محترم بھائی۔
وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے​
وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا​
یہ تو سوہنے رب کی عنایت ہے کہ نعت نہ کہنے کا داغ دھل گیا مجھ پر سے۔ وہ آئندہ بھی توفیق دیتا رہے تو کیا بعید ہے۔
سبحان اللہ ! الفاظ ندارم قرینہ برائے مدح از کجا می آرم ؟
جزاک اللہ! :)
پہلی نعت کہنے پہ مبارکباد ماشاءاللہ بہت خوبصورت کلام ہے۔
محبت، چھوٹے بھیا۔ :in-love:
ماشاءاللہ !
سبحان اللہ!
اللہ کرےزورِ قلم اور زیادہ

آمین۔ :)
ماشاء اللہ پسند آئی نعت۔
ایں سعادت بزورِ بازو نیست!
ماشا اللہ۔
خوب است !!
متشکرم!
سبحان اللہ۔۔۔!

مبارک ہو راحیل بھائی!


گرہ بہت ہی خوب لگائی ہے آپ نے۔

اصل شعر کیا تھا؟
جزاک اللہ، بھیا۔
جلوہ نہیں ہے نظم میں حسنِ قبول کا
دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا
(میرؔ)​
گرہیں لگانے میں تو ہم شروع سے طاق ہیں۔ بس کھلتیں نہیں ہم سے! ;)
 
Top