یادِ حرم... مولانا سید بدر عالم میرٹھی

مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے
وہ زمزم یاد آتا ہے وہ کعبہ یاد آتا ہے

پہن کر صرف دو کپڑے، مرا وہ چیختے پھرنا
پوشش یاد آتی ہے، وہ نعرہ یاد آتا ہے

جہاں جاکر میں سر رکھتا جہاں میں ہاتھ پھیلاتا
وہ چوکھٹ یاد آتی ہے وہ پردہ یاد آتا ہے

کبھی وہ دوڑ کر چلنا کبھی رک رک کے رہ جانا
وہ چلنا یاد آتا ہے وہ نقشہ یاد آتا ہے

کبھی چکر لگانا حاجیوں کی صف میں لڑ بھڑ کر
وہ دھکے یاد آتے ہیں وہ جھگڑا یاد آتا ہے

کبھی پھر ان سے ہٹ کر دیکھنا کعبہ کو حسرت سے
وہ حسرت یاد آتی ہے وہ کعبہ یاد آتا ہے

کبھی جانا منیٰ کو اور کبھی میدانِ عرفہ کو
وہ مجمع یاد آتا ہے وہ صحرا یاد آتا ہے

وہ پتھر مارنا شیطان کو تکبیر پڑھ پڑھ کر
وہ غوغا یاد آتا ہے وہ سودا یاد آتا ہے

منیٰ میں لوٹ کر پھر وہ دنبہ کا ذبح کرنا
وہ سنت یاد آتی ہے وہ فدیہ یاد آتا ہے

منیٰ سے سر منڈھا کر دوڑ جانا میرا کعبے کو
زیارت یاد آتی ہے وہ جانا یاد آتا ہے

منیٰ میں رہ کے راتوں کو دعائیں مانگنا میرا
وہ نالے یاد آتے ہیں وہ گریہ یاد آتا ہے

وہ رخصت ہو کے میرا دیکھنا کعبہ کو مڑ مڑ کر
وہ منظر یاد آتا ہے وہ جلوہ یاد آتا ہے

نگاہِ شوق جب اٹھتی ہے رب البیت کی جانب
نہ کعبہ یاد رہتا ہے نہ مکہ یاد آتا ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
منی میں رہ کے راتوں کو دعائیں مانگنا میرا
وہ نالے یاد آتے ہیں وہ گریہ یاد آتا ہے

وہ رخصت ہو کے میرا دیکھنا کعبہ کو مڑ مڑ کر
وہ منظر یاد آتا ہے وہ جلوہ یاد آتا ہے

نگاہِ شوق جب اٹھتی ہے رب البیت کی جانب
نہ کعبہ یاد رہتا ہے نہ مکہ یاد آتا ہے
سبحان اللہ سبحان اللہ
جیتے رہیے پروردگار اپنی امان میں رکھے آمین
شریکِ محفل کرنے پر بے حد شکریہ۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللّٰہ ! کیا یادیں ہیں ! بہت خوب !
اچھاا نتخاب ہے راحل بھائی ! شاملِ محفل کرنے کا شکریہ!
مطلع کا مصرعِ اول کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔ اس میں یقیناً کوئی ٹائپو ہے جو میری سمجھ میں نہیں آرہا۔ اسے دیکھیے گا ۔ لگے ہاتھوں دسویں اور گیارہویں اشعار کے ٹائپو بھی درست کرلیجیے۔
 
جزاک اللہ ظہیر بھائی ۔۔۔ میں نے یہ اشعار ایک ویب سائٹ سے نقل و چسپاں کیے تھے، اس لیے ٹائپ کی غلطیوں کی طرف دھیان نہیں گیا ۔۔۔ جن اغلاط کی آپ نے نشاندہی کی تھی، ان کو درست کرنے کی کوشش کی ہے مگر ابھی دوبارہ دیکھنے پر اندازہ ہوا کہ ایک دو جگہ اور غلطیاں رہ گئی ہیں، اور اب تدوین کا اختیار بھی میسر نہیں۔
 
احسن ، کسی بھی مدیر کی توجہ ان اغلاط کی طرف دلادیں ۔ ان شاء اللہ وہ درست کردیں گے۔ مجھے نعت ، حمد وغیرہ میں ٹائپو کچھ زیادہ ہی کھلتا ہے ۔
 
Top