اولین غزم
﴿ غزم : میری ایک نئ اختراع جس میں کم از کم ایک مکمل شعر ہوتا ہے اور باقی آزاد نظم جو اس شعر کی وضاحت کرتی ہے۔﴾

♓یادⓂ

سنو ہمدم
تمہاری یاد
ایسی چیز ہے جس کو
بھلانا لاکھ چاہا پر
بھلا ہرگز نہیں پایا
تیرے آنے سے پہلے بھی
تیرے جانے سے اب تک بھی
نہ جانے کون کون آیا
مگر تجھ سا نہیں پایا
میں پہلے بھی بہت خوش تھا
میں خوش ہوں آج بھی لیکن
تمہارے ساتھ جو لمحے
بتائے یاد آتے ہیں

ً میں سب کچھ بھول جاتا ہوں مگر تم یاد رہتے ہو

مرے دل کی ہر اک دھڑکن میں تم آباد رہتے ہو ً

✍شکیل حنیف مالیگاؤنوی, مہاراشٹرا , انڈیا
 
Top