یاد ماضی عذاب ہے یا رب

زیک

مسافر
جب پاکستان جائیں تو اپنے اسکول کی تصاویر ضرور یہاں پوسٹ کریں اردو محفل پر !

شگفتہ نے یہ فرمائش ایک اور تھریڈ پر کسی اور سے کی تھی مگر مجھے یاد آیا کہ میں جب پچھلی دفعہ پاکستان گیا تھا تو کچھ ماضی کی جگہوں کی تصاویر لی تھیں جنہیں میں نے اپنے بلاگ پر پوسٹ کیا تھا:

Blast from the Past
 
ظفری

لائبریرین
واقعی یادِ ماضی کو عذاب بنانے والی تصاویر ہیں ۔ مجھے بھی اپنا دور آگیا مگر میں یہاں اس دور کی کسی تصویر کی تشہیر نہیں کر سکتا کہ میرے دور میں کیمرے ایجاد نہیں ہوئے تھے ۔ :grin:
 
تیشہ

محفلین
شگفتہ نے یہ فرمائش ایک اور تھریڈ پر کسی اور سے کی تھی مگر مجھے یاد آیا کہ میں جب پچھلی دفعہ پاکستان گیا تھا تو کچھ ماضی کی جگہوں کی تصاویر لی تھیں جنہیں میں نے اپنے بلاگ پر پوسٹ کیا تھا:

Blast from the Past

ان میں بھلا ایسی کون سی بات ہے جس سے یاد ِ ماضی عذاب بن رہا ہو ۔ :confused:
 
رضوان

محفلین
زکریا آپ نے داستانِ حیات ان تصاویر میں بیان کردی۔
واہ کینٹ انتہائی خوبصورت علاقہ ہے مگر پاکستان کا امتیازِمخصوص یہی ہے کہ کمیونیٹی کلچر پیدا نہیں ہوتا ذات پات چھوت چھات ہر جگہ موجود ہی رہتے ہیں۔
 
رضوان

محفلین
ان میں بھلا ایسی کون سی بات ہے جس سے یاد ِ ماضی عذاب بن رہا ہو ۔ :confused:

وہ ظفری کے ساتھ ہورہا ہے کیونکہ اُسوقت کیمرا نہیں تھا مگر مولابخش ایجاد ہوچکا تھا
اور اس ایجاد کی آزمائش کے لیے اکثر ظفری کو استعمال کیا جاتا تھا، اب بھی سردیوں میں کچھ مقامات پر جب درد کی میٹھی میٹھی ٹیسیں اٹھتی ہیں تو بیساختہ ظفری چلا اٹھتا ہے۔
ع یادِ ماضی عذاب ہے یارب
لیکن اس سے ایسا نہ سمجھیے گا کہ ظفری کوئی پھسڈی یا نالائق شاگرد تھا۔ یہ ہونہار شاگرد تھا اور اکثر سارے اسکول کے سامنے یوگا کا ایک مشہور آسن
مرغا بننا
کا مظاہرہ بھی اساتذہ اسی سے کراتے تھے۔ ;)
 
تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
صیح کہا ۔ ۔
 
Top