یاد ماضی کی نہ بن جائے عذاب

میم الف

محفلین
ایک دن سب ہوں گے جاگے دیکھیے
لیک کتنی دیر لاگے دیکھیے

فرق کرنا ہو اگر رنگوں کے بیچ
آنکھ سے درزی کی دھاگے دیکھیے

مغربی کھنچنے لگے مشرق کی اور
مشرقی مغرب کو بھاگے دیکھیے

یاد ماضی کی نہ بن جائے عذاب
پیچھے مت دیکھیں بس آگے دیکھیے

بلبلوں کا نام ہی سنیے الفؔ
اڑتے چاروں اور کاگے دیکھیے
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
عزیزم منیب ! حقیقی دلنوازی کو تو ڈھونڈیے بیگم فی الحال ہم تو آپ کو باسی عید مبارک کہہ سکتے ہیں اور بطور دل نوازی میر کا ایک شعر پیش کر سکتے ہیں :

عید آئندہ تک رہے گا گلہ
ہو چکی عید تو گلے نہ ملا

اب آتے ہیں آپ کی غزل کی طرف سو صاحب بات یہ ہے کہ جو بات آپ کی شاعری میں ہے وہ بات اس غزل میں نہیں -یوں لگتا ہے بیٹھے بٹھائے ایک تجربہ کیا گیا ہے جس میں اچھے مضامین کا اظہار تو ہے مگر یہ اظہاریہ ترجمان دل نہیں محسوس ہوتا -

بھائی یہ تھا میرا بےتکلفانہ تبصرہ اور اس بے تکلفی کی اجازت میں پہلے ہی آپ سے لے چکا ہوں -;)
 

میم الف

محفلین
عید آئندہ تک رہے گا گلہ
ہو چکی عید تو گلے نہ ملا
یہ گلہ بنتا اگر ہم ہم محلہ و ہم قریہ و ہم سایہ میں سے کچھ ہوتے!
اب آتے ہیں آپ کی غزل کی طرف سو صاحب بات یہ ہے کہ جو بات آپ کی شاعری میں ہے وہ بات اس غزل میں نہیں -یوں لگتا ہے بیٹھے بٹھائے ایک تجربہ کیا گیا ہے جس میں اچھے مضامین کا اظہار تو ہے مگر یہ اظہاریہ ترجمان دل نہیں محسوس ہوتا
میں آپ سے متفق ہوں۔
اصل میں زمین دشوار تھی۔ جو بن پڑا وہ کہا۔
آپ نے کہا کہ مضامین اچھے ہیں،
میرے لیے یہی ہمت افزا ہے کہ زمین کی سنگلاخی کے باوجود مضامین پست نہیں ہونے دیے۔
بھائی یہ تھا میرا بےتکلفانہ تبصرہ اور اس بے تکلفی کی اجازت میں پہلے ہی آپ سے لے چکا ہوں -
بارِ دگر اجازت ہے، یا علامہ راشد الخیری :jokingly:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میم الف ، یہ کیواڑی کیا چیز ہے ؟

پہلی نظر میں کیماڑی سے بھاگ پڑھا گیا ۔ اپنی اس غلطی پر خاصی دیرمسکراتا رہا ۔ :):):) کراچی میں کیماڑی کا ساحل میری پسندیدہ جگہوں میں سے ہے ۔
 

میم الف

محفلین
میم الف ، یہ کیواڑی کیا چیز ہے ؟

پہلی نظر میں کیماڑی سے بھاگ پڑھا گیا ۔ اپنی اس غلطی پر خاصی دیرمسکراتا رہا ۔ :):):) کراچی میں کیماڑی کا ساحل میری پسندیدہ جگہوں میں سے ہے ۔
اصل میں ’کیواڑی سے بھاگ‘ میری ایک دوسری نظم ہے۔
غلطی سے اس عنوان کے تحت اس غزل کو پوسٹ کر دیا :)
 
Top