ربیع م
محفلین
یاد ِ حبیبﷺ
حبیب ِ سیدِ کونین ؐ ہونے کی تمنا ہے
بس اس قیمت پہ ہر اِک چیز کھونے کی تمنا ہے
برا کیا اگر اس دکھ میں یہ آنکھیں بجھ ہی جائیں
اب ان کی دید تک پیہم ہی رونے کی تمنا ہے
میں ان کے پیار کے جھنڈے لگا دوں ایک اک دل میں
سبھی کے دل میں اپنا دل سمونے کی تمنا ہے
ہیں دیوانے تو دیوانے ! اِ نھیں اشکوں کی کیا قلت
کہ فرزانوں کو اس مینہ میں بھگونے کی تمنا ہے
ہے کیسا عشق ، وہ غم میں ہمارے خون میں ڈوبیں
ہمیں لیکن یہ غم اشکوں سے دھونے کی تمنا ہے
وہ اُن کے نام کی حُرمت ! ادھر یہ سر سلامت بھی
جگر کے خوں سے اب یہ داغ دھونے کی تمنا ہے
کسی کی ہے تمنا ہوں زمیں پر تخت سونے کے
کسی کی مدفن ِ طیبہ میں سونے کی تمنا ہے
اگرنہ جام ِ کوثر تک ہی اپنے چشم ولب پہنچے
عبث پھر بارِ جسم وجان ڈھونے کی تمنا ہے !
خیال وخواب سے ، نظروں سے تصویریں ہٹا دوگر
نگہ میں جلوہ جاناں ؐ سمونے کی تمنا ہے
سلاموں سے ، درودوں سے معطر ہو مراجیون
بچی سانسوں میں یہ غنچے پرونے کی تمنا ہے
احسن عزیز ؒحبیب ِ سیدِ کونین ؐ ہونے کی تمنا ہے