یاد ۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جب رستہ ہو دشوار بہت
اور منزل دور نظر آئے،
اس لمحے یاد آ جائے
اور بے حساب آ جائے
جب آنسو حد کو توڑ کر
آنکھوں سے باہر آتے ہوں
اور چپکے سے پھر کانوں میں
اک سرگوشی کر جاتے ہوں
تو بات سنو تم یوں کرنا
وہ لمحے یاد کر لینا
جو سنگ ہمارے گزرے تھے
وہ اپنے ساتھ کر لینا
یادوں کے سنگم ساتھ لئے
ہاتھوں میں پھر سے ہاتھ لئے
تم دور کہیں گر کھو جاؤ
اور ہنستے ہنستے سو جاؤ
پھر یادوں کے سب پھول لئے
جب لوٹ کے واپس آ جاؤ
تو دل سے التجا کرنا
وہ دوست جہاں بھی ہو یا رب
اسے غم سے دور صدا کرنا
ہاں جب بھی یاد آ جائے
بس اتنی سی دُعا کرنا۔۔
از ناعمہ عزیز
پیاری دوستوں فریحہ اور مقدس کے نام
 

نایاب

لائبریرین
روح میں سدا روشن رہنے والے جذبوں سے مہکتا بہت خوبصورت اظہار
بہت دعائیں بٹیا جی آپ اور آپ کی دوستوں کے نام
 

بھلکڑ

لائبریرین
یادوں کے سنگم ساتھ لئے
ہاتھوں میں پھر سے ہاتھ لئے
تم دور کہیں گر کھو جاؤ
اور ہنستے ہنستے سو جاؤ
خوبصورت۔۔۔۔۔۔۔لاجواب۔۔۔۔

ویسے آپ اتنے دنوں سے کہاں غائب ہیں۔۔۔۔۔۔؟:eek:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یادوں کے سنگم ساتھ لئے
ہاتھوں میں پھر سے ہاتھ لئے
تم دور کہیں گر کھو جاؤ
اور ہنستے ہنستے سو جاؤ
خوبصورت۔۔۔ ۔۔۔ ۔لاجواب۔۔۔ ۔

ویسے آپ اتنے دنوں سے کہاں غائب ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ؟:eek:
بہت شکریہ :) میں اپنے امتحان دے رہی ہوں فائنل ائیر کے اس لئے کم آنا ہوتا ہے محفل پر ۔۔۔
 
Top