مبارکباد یاز بھائی کو ایک ہزار ۔۔۔۔۔

زیک

مسافر
ارے واہ!
مبارک باد، لالہ۔ بہت بہت!
ویسے اس قسم کی مبارک بادیں دیتے ہوئے اکثر میں خود کو اس بانجھ عورت کی طرح محسوس کرتا ہوں جو محلے میں ہر بچے کی پیدائش پر مبارک دینے پہنچ جاتی ہے۔ کوئی اس سے پوچھے کہ تمھارا کیا بنا تو کھسیا کے کہے گی، "میرا میاں بیمار ہے گا!"
پھر اگر آپ روایت کا لحاظ کریں تو ایسی لڑیوں سے دور رہیں۔
 
ہادیہ

محفلین
اجی پرانا تو ہوں ہی۔
پرانا ہونے کے لئے لازم تھوڑی ہے کہ مراسلوں کی تعداد نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر وغیرہ ہو۔
عمر کے لحاظ سے "پرانا" تھوڑی کہا تھا اس فورم میں آپ کی شمولیت کے حساب سے کہا تھا۔:p
ابھی پڑھا کہ آپ کو اس فورم میں آئے 8 سال ہوگئے ہیں یعنی آپ پرانے تو ہیں ہی:LOL:
 
یاز

محفلین
عمر کے لحاظ سے "پرانا" تھوڑی کہا تھا اس فورم میں آپ کی شمولیت کے حساب سے کہا تھا۔:p
ابھی پڑھا کہ آپ کو اس فورم میں آئے 8 سال ہوگئے ہیں یعنی آپ پرانے تو ہیں ہی:LOL:

ہم بھی تو وہی کہہ رہے تھے کہ فورم پہ آئے ہوئے ہمیں جمعہ جمعہ آٹھ سال بیت گئے۔
 
ہادیہ

محفلین
ارے واہ!
مبارک باد، لالہ۔ بہت بہت!
ویسے اس قسم کی مبارک بادیں دیتے ہوئے اکثر میں خود کو اس بانجھ عورت کی طرح محسوس کرتا ہوں جو محلے میں ہر بچے کی پیدائش پر مبارک دینے پہنچ جاتی ہے۔ کوئی اس سے پوچھے کہ تمھارا کیا بنا تو کھسیا کے کہے گی، "میرا میاں بیمار ہے گا!"
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آئی آپ نے اس قسم کی مثال کیوں دی۔اب اس کا "یاز (صرف نام لکھا ہے پتہ نہیں آپ انکل ہیں یا چاچا جی ہیں یا پائی ہیں:cautious:)کے ایک ہزار مراسلے مکمل " کرنے سے کیا لنک ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
مبارک ہو یاز صاحب۔

میں آپ کو تب سے جانتا ہوں جب کبھی آپ ون اردو پر بہت فعال تھے اور یہاں شایدمنہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے رکن بنے تھے۔ آپ کی یہاں حالیہ آمد اور فعالیت خوش کن ہے :)
 
یاز

محفلین
مبارک ہو یاز صاحب۔

میں آپ کو تب سے جانتا ہوں جب کبھی آپ ون اردو پر بہت فعال تھے اور یہاں شایدمنہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے رکن بنے تھے۔ آپ کی یہاں حالیہ آمد اور فعالیت خوش کن ہے :)

نوازش و عنایت ہے قبلہ۔
میں بھی آپ کو تبھی سے "کچھ کچھ" جانتا ہوں۔ آخری جملے پہ مزید شکریہ و نوازش۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس جملے میں درج ذیل ترمیم کر لیں تو "ڈبل متفق" کا بٹن دباؤں گا۔
سومواریں، اتواروں کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ بھاری ہوتی ہیں۔
:cool2:
اس حساب سے آپ نے میرا بوجھ چھتیس گنا کر دیا کہ میرے لیے چھٹی کے علاوہ ہر دن ہی سوموار ہوتا ہے، ستر گنا کے قریب کرتے جا رہے ہیں بھائی۔ :)
 
Top