یاز
محفلین
دیوسائی جانا ہے تو اگست سے پہلے کا پروگرام نہ بنائیں۔ جون میں تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ برف کی وجہ سے راستے نہیں کھلے ہوں گے۔ بہترین وقت اگست میں بارشیں ختم ہونے سے لے کر اختتامِ ستمبر تک ہے۔میں نے ٹھیک پہچانا ہے پھر اور امید ہے اس سال ضرور جاؤں گا جون جولائی میں، اور جاتے وقت ضرور سارا نقشہ سمجھوں آپ سے۔ ہنزا، دیوسائی اور خنجراب۔ ابھی آج کل وادی سون جانے کا منصوبہ ہے۔
وادیٔ سون بھی اچھی جگہ ہے۔ میرا بھی ارادہ ہے جلد ہی دوبارہ وہاں جانے کا۔ وہاں بھی دیکھنے کی کافی جگہیں ہیں،جو کہ زیادہ تر گمنام یا غیرمعروف ہیں۔ میرے خیال سے اس پہ الگ لڑی بنا کر بات چیت کی جا سکتی ہے۔