مبارکباد یاز صاحب کے پندرہ ہزار مراسلہ جات

لیں جی کشمیر کی جنت نظیر وادی میں گھومتے گھماتے، فٹبال ورلڈکپ میں ٹیموں اور میچوں پر تبصرے اٹھاتے بٹھاتے، سیاستدانوں کی درفطنیوں پر برجستہ جملے کستے کساتے، سحری میں چند پراٹھے کھاتے کھلاتے، بے نظیر انکم سپورٹ والے میسج سے پیمنٹ کرتے کراتے، چنگا پھڑیا جے اور جی جی وہی تو کے نعرے لگاتے لگاتے اپنے یاز پائین مراسلہ جات کا پندرہ ہزاری ہندسہ ٹپ گئے ہیں۔

اس پرمسرت موقع پر میری طرف سے اور باقی محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارکاں ہوں۔

15000.jpg
15000-Page-Views-in-a-day.jpg
امید ہے کہ آپ اسی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اگلے ہزار Yazian مراسلے بھی جلد ہی کر ڈالیں گے۔
 

ابن توقیر

محفلین
زبردست۔
یاز بھائی بہت بہت مبارک ہو۔اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ محفل کے نام کرنے پر تہہ دل سے آپ کے مشکور ہیں۔
بہت سی دعائیں
 

لاریب مرزا

محفلین
واہ بہت خوب!! چوہدری صاحب، یاز بھائی کی لڑی میں "وغیرہ وغیرہ" لکھنا کیسے بھول گئے آپ؟؟ :) :p
یاز بھائی!! پندرہ ہزاری منصب کی بہت بہت مبارکباد وغیرہ۔ :)
 
واہ بہت خوب!! چوہدری صاحب، یاز بھائی کی لڑی میں "وغیرہ وغیرہ" لکھنا کیسے بھول گئے آپ؟؟ :) :p
یاز بھائی!! پندرہ ہزاری منصب کی بہت بہت مبارکباد وغیرہ۔ :)
وہ اس لیے چھوڑ دیا تھا تاکہ آپ یاد کروا سکیں۔ شکریہ وغیرہ وغیرہ:battingeyelashes:
 
زبردست
خدا سلامت رکھے اور ایسے ہی خوش رہیں
ایسا لکھتے ہوئے مجھے اکثر ایک واقعہ یاد آتا ہے. ایک بھائی تھے، ان کا پیپر بہت ہی خراب ہوا. وہ گھر گئے تو ان کی والدہ نے پیپر کے متعلق استفسار کیا. انہوں نے والدہ کو پریشانی سے بچانے کے لیے کہا کہ ٹھیک/اچھا ہوگیا ہے. والدہ نے کہا 'اللہ تیرے باقی پیپر وی اداں دے ای کراوے!'.
پھر میں لکھتی ہوں کہ اللہ آپ کو اس سے بھی زیادہ خوش رکھے! :) یا آپ کا ہر دن عید سے بھی زیادہ شاندار ہو وغیرہ وغیرہ.
:)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
یاز بھائی! پندرہ ہزاری منصب بہت یازدہ مبارک ہو۔ ہماری دعا ہے کہ آپ یازدہ سے یازدہ اردو محفل کی یازرت کرتے رہیں تا کہ آپ کی یازدتیوں سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آپ سب احباب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے۔ آمین۔
 

عرفان سعید

محفلین
یاز بھائی آپ نے عرفان سعید کے مراسلے کو بیک وقت پرمزاح اور پسندیدہ کیسے قرار دے دیا؟؟ ہم سے تو نہیں ہوتا۔
یاز بھائی نے ایک دفعہ بتایا تھا تب ہم سے بھی نہیں ہوا تھا۔ اب شاید دوبارہ سکھائیں۔
ڈر اس دن کا ہے جب یہ ساری ریٹنگ ایک ہی مراسلے کو دے دیں گے۔ محفل پر فتنۂ قیامت قریب ہے۔
 
یاز بھائی نے ایک دفعہ بتایا تھا تب ہم سے بھی نہیں ہوا تھا۔ اب شاید دوبارہ سکھائیں۔
ڈر اس دن کا ہے جب یہ ساری ریٹنگ ایک ہی مراسلے کو دے دیں گے۔ محفل پر فتنۂ قیامت قریب ہے۔
ڈر اس بات کا بھی ہے کہ یہ رسم چل نکلے اور آپ اپنے دام میں صیاد آ جائے.
 
Top