الف عین
لائبریرین
ایک اور تانے بانے میں ابھی یاس یگانہ کی اس غزل کا ایک شعر پوسٹ کیا تھا. خیال آیا کہ پوری غزل ہی یہاں بھی پوسٹ کر دوں. اور شاید یہ تانا بانا ا ب تک مجھ سے اچھوتا تھا، اس کا ازالہ بھی کر دوں.......
غزل.. یاس یگانہ چنگیزی
کس کی آواز کان میں آئی
دور کی بات دھیان میں آئی
آپ آتے رہے بلاتے رہے
آنے والی اک آن میں آئی
یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی
کہئے کیا درمیان میں آئی
علم کیا، علم کی حقیقت کیا
جیسی جس کے گمان میں آئی
آنکھ نیچی ہوئی،،، ارے۔۔ یہ کیا!
کیوں غرض درمیان میں آئی
میں پیمبر نہیں یگانہ سہی
اس سے کیا کسر شان میں آئی
غزل.. یاس یگانہ چنگیزی
کس کی آواز کان میں آئی
دور کی بات دھیان میں آئی
آپ آتے رہے بلاتے رہے
آنے والی اک آن میں آئی
یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی
کہئے کیا درمیان میں آئی
علم کیا، علم کی حقیقت کیا
جیسی جس کے گمان میں آئی
آنکھ نیچی ہوئی،،، ارے۔۔ یہ کیا!
کیوں غرض درمیان میں آئی
میں پیمبر نہیں یگانہ سہی
اس سے کیا کسر شان میں آئی