یاہو ایوارڈ سنٹر کی حقیقت

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
دوستو کل مجھے میرے یاہو کے ای میل اکاونٹ میں یاہو ایوارڈ سنٹر کی طرف سے ایک ای میل وصول ہوئی ہے ۔۔۔ جس میں کچھ یوں کہا گیا ہے ۔۔۔
YAHOOAWARDSCENTER.
124 Stockport Road, Long Sight, Manchester m60 2db-Unite Kingdom
This is to inform you that you have won a prize money of Eight Hundred, Twenty Thousand British Pounds(£820,000,00.) for the month of April, 2012 Prize promotion which is organized by YAHOO AWARDS & WINDOWS LIVE.

YAHOO collects all the email addresses of the people that are active online, among the millions that subscribed to Yahoo and Hotmail and few from other e-mail providers. Six people are selected monthly to benefit from this promotion and you are one of the Selected Winners.

PAYMENT OF PRIZE AND CLAIM.
Winners shall be paid in accordance with his/her Settlement Centre. Yahoo Prize Award must be claimed no later than 28days, from date of Draw Notification. Any prize not claimed within this period will be forfeited.
اور پھر Identification Numbers دیے گئے ہیں ۔۔۔
اور پھر نیو جرمنی ، ساؤتھ افریقہ میں کسی کا مکمل ایڈریس دیا گیا ہے۔۔
ایم ایس ان (مائیکروسوفٹ) ، اور یاہو اور ہاٹ میل کے لوگو جگہ جگہ لگے ہیں ۔۔۔
اور آخر میں ایک بار کوڈ دیا گیا ہے۔۔۔۔


اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس میں کوئی حقیقت ہے یا یہ صرف فراڈ ہے۔۔۔ اگر کوئی صاحب جانتے ہوں تو پلیز مجھے مطلع فرمائیں ۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔!
 

محمد وارث

لائبریرین
ایسی باتوں پر قطعا دھیان نہ دیں، آپ ہی کا فائدہ ہے اس میں۔ ایسی میلز کو فوراً ڈیلیٹ کر دیں یا سیم اور جنک رپورٹ کر کے جان چھڑائیں۔

خود سوچیں کہ کوئی خواہ مخواہ میں آپ کے اتنے ڈھیروں پیسے کیوں دے گا، عقلمند را ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اس قسم کی کئی ایک ای میلز آتی ہیں۔ میں نے شُغل کے طور پر ایک دفعہ ایک سے کافی لمبی خط و کتابت بھی کی تھی۔ ہوتا یہ ہے کہ وہ بہانے بہانے سے تھوڑی تھوڑی کر کے رقم مانگتے ہیں کہ یہ کرنا ہے اور وہ کرنا ہے، یہ attestation کروانی ہے اور وہ verification کروانی ہے۔ فلاں کی اتنی فیس ہے اور فلاں کی اتنی فیس ہے۔ وہ بھیجیں، وغیرہ وغیرہ۔ تو یاد رکھیں کہ پیسے اسی کے ہیں جس کی جیب میں ہیں باقی سب فراڈ ہے۔

اگر آپ کے پاس فالتو وقت ہے تو آپ بھی کر کے دیکھیں۔
 
اس قسم کی کئی ایک ای میلز آتی ہیں۔ میں نے شُغل کے طور پر ایک دفعہ ایک سے کافی لمبی خط و کتابت بھی کی تھی۔ ہوتا یہ ہے کہ وہ بہانے بہانے سے تھوڑی تھوڑی کر کے رقم مانگتے ہیں کہ یہ کرنا ہے اور وہ کرنا ہے، یہ attestation کروانی ہے اور وہ verification کروانی ہے۔ فلاں کی اتنی فیس ہے اور فلاں کی اتنی فیس ہے۔ وہ بھیجیں، وغیرہ وغیرہ۔ تو یاد رکھیں کہ پیسے اسی کے ہیں جس کی جیب میں ہیں باقی سب فراڈ ہے۔

اگر آپ کے پاس فالتو وقت ہے تو آپ بھی کر کے دیکھیں۔
میرے ساتھ بھی ایسا واقعہ ہوچکا ہے۔کافی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میرے پاس اس وقت کمپیوٹر نہیں تھا اور میں موبائل سے انٹرنیٹ چلایا کرتا تھا۔ایک بار میرے یاہو کے اکاؤنٹ پر ایک ای میل آئی کہ میں فلاں جگہ سے ہوں اورآپ نے میری برے وقتوں میں مدد کی تھی اس لیے میں آپکو اسکا انعام دینا چاہتی ہوں۔آپ اپنا نام اور پتہ لکھ کر بھیجیں۔میں نے بھیجا تو آگے سے مجھے کہا گیا کہ آپکو انعام بھیجنے کیلیے 1000 ڈالر درکار ہیں آپ ہمیں وہ بھیجیں تو ہم آپکو آپکا انعام بھیج دیں گے میں نے آگے سے لکھا کہ آپ میرے انعام میں سے رقم کاٹ لیں۔لو جی اسکے بعد واپس میل نہیں آیا
 
حالیہ ڈرٹی ڈوزن(Dirty Dozen) فہرست کے مطابق پاکستان سپمامنگ (Spamming) کرنے والے ملکوں کی فہرست میں نویں(9) نمبر پر آچکا ہے.جبکہ پچھلے سال پاکستان کا نمبر 12 واں تھا۔
 
dozen.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ آج سے کم و بیش پندرہ سال پہلے کا واقعہ ہے اور اس وقت یہ کام ای میل کی بجائے زیادہ تر خط و کتابت سے ہوتا تھا۔ میں جہاں کام کرتا تھا وہاں کا ایک مسیحی سٹور کیپر ایک دن ایک خط لیکر آیا جو اسے آسٹریلیا سے آیا تھا اور اس میں لاکھوں ڈالر کی نوید اسے سنائی گئی تھی، لکھا تھا کہ آپ جو مسیحی آسڑیلوی تبلیغی رسالہ اپنے نام سے منگواتے ہیں اسکے تمام صارفین کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں آپ کا اتنا انعام نکلا ہے، اور انعام حاصل کرنے کیلیے آپ ہمیں اخراجات وغیرہ کیلیے اتنے ڈالر بھیج دیں شاید دو سو ڈالر تھے، بات اسکے دل کو لگتی تھی، میں نے اسے بہتیرا سمجھایا کہ یہ سب فراڈ ہے لیکن وہ یہی سمجتا رہا کہ میں اس سے حسد کر رہا ہوں۔

خیر اس نے ڈالر بھیج دیے، اسکے بعد میں وہاں سات سال رہا اور وہ بھی، جواب نہ آنا تھا نہ آیا، جب کبھی میں اس سے پوچھتا تو بیچارہ ایک ٹھنڈی آہ بھر کر مسکرا دیتا تھا۔:)
 

ابوشامل

محفلین
بہت پرانا دھندہ ہے یہ۔ جب بھی میرے پاس ایسی کوئی ای میل آئی، میں نے ہمیشہ آئینہ دیکھ کر کہا یہ منہ اور مسور کی دال؟ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ہزاروں لاکھوں افراد کی طرف جب یہ "آفر" بھیجی جاتی ہے تو دو چار بے وقوف ایسے نکل ہی آتے ہیں جو فیس کی مد میں کچھ رقم بھجوا دیتے ہیں ۔۔۔۔ یہ وہی بے وقوف افراد ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ان کا یہ دھندا چل رہا ہے ۔۔۔
 
Top