ایم اے راجا
محفلین
بہت شکریہ محمد صاحب، آمین۔
خرم جان بہت شکریہ، آپ نے درست فرمایا لیکن انجیکشن لگنے کے لیئے اسکا نیگیٹو ہونا ضروری ہے جسکے لیئے ہم کوشاں ہیں، بس آپکی دعاؤں اور نیک خواہشات کے طلبگار ہیں۔ شکریہ۔
میں اس موقع پر محترمہ علیشا صاحبہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جن کو میرے بے قیمت خون کی ضرورت درپیش آئی اور مجھے اس بیماری کا پتہ چلا، مجھے بے حد افسوس ہیکہ میں انکو اپنا خون نہ دے سکا، لیکن خوشی ہیکہ وہ اب بالکل صحتیاب ہیں، میں انکا ایک بار پھر شکر گذار ہوں کہ انہوں میرے لیئے قران خوانی اور خصوصی دعاؤں کا انتظام کیا اور میرا بہت زیادہ خیال رکھا اور میں انکے والدین اور انکے بھائی عاصم صاحب کا بھی شکر گذار ہوں کہ انہوں نے بھی علیشا صاحبہ کا اس کارِ خیر میں بھرپور ساتھ دیا، اللہ انہیں اور انکے اہلِ خانہ کو ہر آفت سے محفوظ رکھے اور عمرِ دراز عطا فرمائے۔ آمین۔
اس موقع پر میں اپنی اماں جان کا ذکر بھی کروں گا جنہوں نے تین دن اور راتیں میرے لیئے جاگ کر گذاریں، اللہ سے دعا ہیکہ مجھے انکی خدمت بہت زیادہ موقع دے۔ آمین۔
میں اپنی اہلیہ کا بھی تہہ دل سے شکر گذار ہوں کہ وہ ان دنوں میں کبھی ٹھیک سے سو نہ سکیں میں اللہ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس نیک خاتون کو اجرِ عظیم سے نوازے اور مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میں اسکے بہنے والے تمام قیمتی آنسوؤں کا کچھ حساب چکا سکوں۔ آمین۔
اس موقع پر میں اپنے والد محترم کا بھی شکر گذار ہوں جو ہر وقت میری تکلیف پر تڑپتے رہتے تھے اور مجھ پر اپنی شفقت اور دعائیں نچھاور کرتے رہتے تھے، اللہ انہیں لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے اور میرے سر پر انکا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔
میں اپنے بھائیوں اور بھابی کا بھی شکر گذار ہوں جو اپنے سب کام کاج چھوڑ کر میرے لیئے دعاگو رہے، اور اپنے بھتیجے محمد ابراہیم کا بھی شکر گذار ہوں جو چوبیس گھنٹوں میں اٹھارہ گھنٹے میری خدمت میں گذارتا رہا، اللہ انہیں اجرِ عظیم اور صحت کی دولت سے نوازے۔ آمین۔
اس موقع پر مجھے ایک شخص سے شکوہ بھی ہیکہ اس نے کبھی ایس ایم ایس کر کے بھی میرا حال نہ پوچھا خدا کرے کہ اسکا دل میری طرف سے صاف ہو جائے اور اسکی غلط فہمی دور ہو جائے، اے اللہ تو اسے ہمیشہ خوش رکھ، اے اللہ تو سب کچھ تو جانتا ہے، کہوں کیا میں زباں سے۔ آمین۔
اوہ راجا آپ محمد امین ہیں جبکہ میں سمجھی کہ یہ نئے ممبر کے بارے میں ہے
امید ہے کہ اب آپ کافی بہتر ہونگے اور اللہ سائیں سے دعا ہے کہ وہ اپ کو جلد از جلد پہلے جیسا کر دے
ویسے لگتا ہے کہ آپ اپنے دوست خرم کی نقل کر رہے ہیں کہ پہلے وہ بیمار تھا اور اب آپ
آپ کی بھی بہت بہت مہربانی آپ کو بھی اللہ آباد رکھے صحت مند اور سلامت رکھے آمینجزاک اللہ
توھاں جوں بھئ لکھ لکھ مہربانوں
توھاں کھے بیئ اللہ سائین شاد و آباد رکھے سٹھی صحت ائین سلامتی سان
ھاڑین کیئین آھیو؟؟؟
تعبیر مھربانی، ماں ھانیں کافی بھتر آھیاں
آپ کی بھی بہت بہت مہربانی آپ کو بھی اللہ آباد رکھے صحت مند اور سلامت رکھے آمین
یہ ہی ترجمہ بنتا ہے کیا
تعبیر مہربانی میں اب کافی بہتر ہوں
میں نے ترجمہ ٹھیک کیا ہے نا لگتا ہے مجھے سندھی آ گی ہے
نکلا نہیں ہو تعبیر صاحبہ، میں آپ دونوں کو سندھی سکھا سکتا ہوں مگر اسکے لیئے آپ کو باقاعدہ کلاس لینی پڑے گی اور وہ بھی فیس کیساتھ، ہاہاہاہاہاہا،
تعبیر اوھاں تہ سندھی آھیو پو چھو سندھی کون تھی اچے؟