خلیل صاحب! آپ نے یقینا صفحہ ری فریش کرکے دیکھ لیا ہوگا، اگر نہیں تو یہ بھی کرکے دیکھ لیں کیوں کہ ایسا کبھی کبھی میرے ساتھ بھی ہوتا ہے، اس کی وجہ جو میں نے نوٹ کی ہے، وہ اکثر وبیشتر عارضی طور پر انٹر نیٹ کا کنکشن منقطع ہونا ہوتا ہے۔ نیٹ کے لمحاتی تعطل کے بعد جب محفل کے صفحہ کو ری فریش کرتا ہوں تو پسندیدگی کا بٹن نمودار ہوجاتا ہے۔
بٹن غائب ہونے کی دوسری وجہ میرے ساتھ یہ ہوتی ہے کہ کبھی پسندیدگی کا بٹن دبا چکا ہوتا ہوں لیکن نیچے شکریہ ادا کرنے والوں کی فہرست میں میرا نام شامل نہیں ہوتا، اس سے یہ گمان پیدا ہوتا ہے کہ شاید پسندیدگی کا بٹن پریس نہیں ہوسکا ہے لیکن جب اس بٹن کی جانب دوبارہ نظر دوڑاتے ہیں تو وہ بھی غائب ہوتا ہے اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ پسندیدگی کا بٹن اصل میں دب چکا ہوتا ہے لیکن ہمیں کسی وجہ سے اس وقت صفحے پر شکریہ ادا کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام نظر نہیں آتا۔ (صفحہ ری فریش ہونے کی صورت میں نام شامل ہوچکا ہوتا ہے)
تیسری وجہ جو تمام محفلین کے علم میں یقینا ہوگی، یہ ہے کہ اپنے پوسٹ کیے ہوئے پیغام کے نیچے پسندیدگی کا بٹن نہیں ہوتا۔
ویسے اس موضوع کے عنوان سے بہت محظوظ ہوا۔
والسلام