سیما علی
لائبریرین
یزید ، نقشۂ جور و جفا بناتا ھے
حسینؓ اُس میں خطِ کربلا بناتا ھے
یزید ، موسمِ عِصیاں کا لاعلاج مَرض
حسینؓ ، خاک سے خاکِ شِفا بناتا ھے
یزید ، کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
حسینؓ ، حُسن کی حیرت سَرا بناتا ھے
یزید ، تیز ھَواؤں سے جوڑ توڑ میں گُم
حسینؓ ، سر پہ بہن کے رِدا بناتا ھے
یزید ، لکھتا ھے تاریکیوں کو خط دِن بھر
حسینؓ ، شام سے پہلے دِیا بناتا ھے
یزید ، آج بھی بنتے ھیں لوگ کوشش سے
حسینؓ ، خود نہیں بنتا ، خدا بناتا ھے
حسینؓ اُس میں خطِ کربلا بناتا ھے
یزید ، موسمِ عِصیاں کا لاعلاج مَرض
حسینؓ ، خاک سے خاکِ شِفا بناتا ھے
یزید ، کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
حسینؓ ، حُسن کی حیرت سَرا بناتا ھے
یزید ، تیز ھَواؤں سے جوڑ توڑ میں گُم
حسینؓ ، سر پہ بہن کے رِدا بناتا ھے
یزید ، لکھتا ھے تاریکیوں کو خط دِن بھر
حسینؓ ، شام سے پہلے دِیا بناتا ھے
یزید ، آج بھی بنتے ھیں لوگ کوشش سے
حسینؓ ، خود نہیں بنتا ، خدا بناتا ھے