یعقوب آسی صاحب کی توجہ کے لئے ۔۔۔

مکرمی۔
ا۔ کیا "مفعولاتن مفعولاتن مفعولن" معروف بحروں میں سے ہے؟ کوئی شعر مثال کے طور پر؟
۲۔ مندرجہ ذیل دو مصرعوں میں سے کون سا اس بحر پہ زیادہ درست رہتا ہے؟
رستا کھلتا ہے گم ہو جانے کے بعد ۔۔۔ یا ۔۔۔ رستا کھلتا ہے تو کھو جانے کے بعد۔
(مسجِد سے کچھ آگے، میخانے کے بعد۔)
 
استاد جی کو ٹیگ تو کریں پہلے۔
میں کردیتا ہوں۔
استاد محترم محمد یعقوب آسی صاحب۔
 
درستگی کا بہت بہت شکریہ اسامہ صاحب۔ میری معلومات ابھی ذرا کم ہیں۔ خلافِ ادب کوئی بات ہو گئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
 
درستگی کا بہت بہت شکریہ اسامہ صاحب۔ میری معلومات ابھی ذرا کم ہیں۔ خلافِ ادب کوئی بات ہو گئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
ارے نہیں جناب ایسی کوئی بات نہیں، میں تو بس آپ کو ٹیگ کرنے کے بارے میں بتا رہا تھا ، @ کے بعد کسی یوزر نیم لکھ کر پوسٹ کیا جائے تو اسے اطلاع موصول ہوجاتی ہے اور وہ متعلقہ لڑی تک رسائی حاصل کرلیتا ہے۔ :)
 
تو کیا جواب عام فورم میں مل جائے گا؟
ٹیگ کیا مسیج کی پہلی سطر میں لکھا جائے؟
اگر آپ مثال کے طور پر محترم آسی صاحب کا نام لکھ کر بتا سکیں؟
 
ابن رضا

لائبریرین
کسی کا نا م بھی ٹیگ کرنے کے لیے ان کا پروفائل نیم دیکھیں اور اس طرح لکھ دیں@ محمد یعقوب آسی۔ یاد رہے کہ @سے پہلے اور نام کے آخر میں ایک خالی سپیس ضرور دیں اور صحیح سے ٹیگ کیا نام اس طرح نظر آئے گا محمد یعقوب آسی
 
Top