یقین جو یہ سچ ہے تم میری نگاہوں میں محبت پڑھ نہیں سکتیں میری دھڑکن کی لَے پہ نام اپنا سُن نہیں سکتیں میری چاہت تمھیں اِک بوجھ سا محسوس ہوتی ہے تو پھر تم کو یقیں کیوں ہے ؟ کہ میں نے آج تک جو کچھ بھی لکھا ہے وہ سب تم پر ہی لکھا ہے ۔۔۔ عاطف سعید