یوئیفا چمپئینز لیگ کے بقیہ میچز کرونا بریک کے بعد آج سے شروع ہو رہے ہیں۔
راؤنڈ آف 16 کے جو میچز رہتے تھے وہ اسی طریقے سے کھیلے جائیں گے یعنی جس ٹیم نے ہوم اور اوے کھیلنا تھا جبکہ اسکے بعد کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل تمام لزبن پرتگال میں ہی کھیلے جائیں گے اور روایتی ڈبل لیگ کی بجائے ناک آؤٹ میچز ہوں گے۔


آج مانچسٹر میں سٹی اور ریال میڈرڈ آمنے سامنے ہیں جبکہ تیورن میں یووینٹس اور لیون آمنے سامنے ہیں۔۔

فرسٹ لیگ اسکور
ریال میڈرڈ 1 مانچسٹر سٹی 2
لیون 1 یووینٹس 0
 
9 ویں منٹ میں سٹی کی جانب سے گول۔
بادی النظر میں اس گول سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کہ میڈرڈ کو پہلے بھی دو گول کرنے ہی کرنے تھے اور اب بھی۔
تاہم اگر پہلے دو گول کرتے تو میچ جیت جاتے جبکہ اب دو گول کرتے ہیں اور مزید گول نہیں کھاتے تو میچ ایکسٹرا ٹائم کی طرف چلا جائے گا۔۔۔
 
دوسری جانب لیون نے بھی گول داغ دیا ہے۔ بولے تو اب انکے پاس اوے گول بھی ہے۔ یعنی یویونٹس کو کم از کم 3 گول داغنے ہونگے اگر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنا ہے تو۔۔۔
 
60 ویں منٹ میں کرسٹیانو نے دوسرا گول بھی داغ ڈالا یووینٹس کے لئے۔
لیون کو آخری تیس منٹ بغیر گول کھائے نکالنے ہیں جبکہ یووینٹس کو ہنوز مزید ایک گول داغنا ہے۔۔
 
بارسلونا نے ناپولی جبکہ بائرن نے چیلسی کو باآسانی زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔
کوارٹر فائنل بالترتیب 13 اگست سے پرتگال کے شہر لزبن کے مختلف گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

13 اگست
اٹلانٹا بمقابلہ پیرس سینٹ جرمین
14 اگست
آر بی لیپزگ بمقابلہ اٹلیٹیکومیڈرڈ
15 اگست
بارسلونا بمقابلہ بائرن میونخ
16 اگست
مانچسٹر سٹی بمقابلہ لیون
 
دوسرا کوارٹر فائنل لیپزگ (جرمنی) اٹلیٹکو میڈرڈ (اسپین) کے درمیان پرتگال میں جاری۔

کل پہلے کوارٹر فائنل انتہائی بہترین مقابلے کے بعد پیرس سینٹ جرمین (فرانس) نے اٹلانٹا (اٹلی) کو 2-1 سے ہرا دیا۔۔۔
 
جرمن سائیڈ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی جہاں انکا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔۔۔
 
چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل لیون اور مانچسٹر سٹی کے درمیان جاری۔

ہاف ٹائم پر فرنچ کلب کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

بہت ہی شاندار میچ جاری است۔۔۔
سٹی کے تابڑ توڑ حملے لیکن ابھی تک لیون کا دفاع گیم آف تھرونز کی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔۔۔
 
لیون نے مانچسٹر سٹی کو 3-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔

سیمی فائنلز

آر بی لیپزگ بمقابلہ پیرس سینٹ جرمین
(19 اگست 00:00)

لیون بمقابلہ بائرن میونخ
(20 اگست 00:00)
 
دوسرا سیمی فائنل جاری است۔
لیون نے پہلے 15 منٹ خلافِ توقع کافی بہتر کارگردگی دیکھائی ہے۔
لیکن ایک کے بعد ایک موقع ضائع کر رئے ہیں۔۔
 
لیون کے تابڑ توڑ حملے لیکن گیند کو جال کی راہ نہ دکھا پائے جبکہ دوسری طرف بائرن نے موقع ملتے ہی گول داغ دیا۔

بائرن 1 لیون 0
27 منٹ
 
بائرن نے 3-0 سے میچ اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

لیون بہت ہی بہترین کھیلا لیکن کچھ مس چانسز کے سبب بات بنتے بنتے رہ گئی۔
 
کرکٹ سے آتے ہیں اب فٹبال کی طرف۔

بائرن میونخ (جرمنی) بمقابلہ پیرس سینٹ جرمین (فرانس)
فائنل لزبن پرتگال میں شروع ہوا چاہتا ہے۔

اُمید ہے کہ کافی شاندار رن پڑے گا۔
میونخ 6 جبکہ پیرس پہلے ٹائٹل کے لئے بھڑے گی آج۔۔۔
 
Top