یوئیفا چمپئینز لیگ 2020-21

چمپئینز لیگ کا راؤنڈ آف سکسٹین جاری و ساری ہے۔

اسوقت
بارسلونا بمقابلہ پیرس (0-0)
لیورپول بمقابلہ لیپزگ (0-0)
جاری ہیں۔

بارسا کو 4-1 خسارے کا سامنا ہے۔ یعنی بارسا کو جیتنے کے لئے کم از کم 4 گول تو مارنے ہی ہیں۔۔

جبکہ لیورپول 2-0 سے آگے ہے۔ اگرگیٹ پر۔۔۔
 
اس کا مطلب ہم نہیں سمجھے عبداللہ محمد بھائی!

ہک ہا 2009/10 میں دوسرے فورم پر اوے گول کا رول بڑی مشکل سے سمھجھایا تھا بندے کو یاز بھائی نے۔۔

چمپئینز لیگ اور اس طرز کے دوسرے کلبس ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ میچز (ماسوائے فائنل) کے ہوم اور اوے کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
جہاں دونوں ٹیمز ایک میچ اپنے گھریلو میدان اور دوسرا مہمان ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔

مثال کے طور پر میڈرڈ بمقابلہ چیلسی آجکا میچ میڈرڈ اسپین میں کھیلا گیا تو یہ میڈرڈ کے لئے ہوم جبکہ چیلسی کے لئے اوے میچ تھا جو (1-1) سے برابر رہا۔

اب اس ٹائی کا دوسرا میچ اگلے ہفتے چیلسی کے ہوم گراؤنڈ لندن انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
اب فرض کریں وہ میچ بھی 1-1 سے برابر رہتا ہے تو پھر ایکسٹرا ٹائم اور پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوگا۔
اگر کوئی بھی ٹیم 2-1 یا 2-0 یا کسی بھی مارجن سے میچ جیتی ہے تو وہ میچ اور ٹائی دونوں اپنے نام کر لے گی۔

اور اگر دوسرا میچ 2-2 سے برابر رہتا ہے تو میچ تو برابر رہے گا البتہ ٹائی میڈرڈ جیت جائے گا چونکہ انہوں نے چیلسی کے ایک اوے گول کے مقابلے میں 2 اوے گول داغ دیے ہونگے۔

وغیرہ وغیرہ
 
ہک ہا @یاز بھائی نے 2009/10 میں دوسرے فورم پر اوے گول کا رول بڑی مشکل سے سمھجھایا تھا بندے کو۔۔۔

چمپئینز لیگ اور اس طرز کے دوسرے کلبس ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ میچز (ماسوائے فائنل) کے ہوم اور اوے کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
جہاں دونوں ٹیمز ایک میچ اپنے گھریلو میدان اور دوسرا مہمان ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔

مثال کے طور پر میڈرڈ بمقابلہ چیلسی آجکا میچ میڈرڈ اسپین میں کھیلا گیا تو یہ میڈرڈ کے لئے ہوم جبکہ چیلسی کے لئے اوے میچ تھا جو (1-1) سے برابر رہا۔

اب اس ٹائی کا دوسرا میچ اگلے ہفتے چیلسی کے ہوم گراؤنڈ لندن انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
اب فرض کریں وہ میچ بھی 1-1 سے برابر رہتا ہے تو پھر ایکسٹرا ٹائم اور پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوگا۔
اگر کوئی بھی ٹیم 2-1 یا 2-0 یا کسی بھی مارجن سے میچ جیتی ہے تو وہ میچ اور ٹائی دونوں اپنے نام کر لے گی۔

اور اگر دوسرا میچ 2-2 سے برابر رہتا ہے تو میچ تو برابر رہے گا البتہ ٹائی میڈرڈ جیت جائے گا چونکہ انہوں نے چیلسی کے ایک اوے گول کے مقابلے میں 2 اوے گول داغ دیے ہونگے۔

وغیرہ وغیرہ
جی سمجھ میں آگیا۔ اب غلطی نہیں کریں گے۔
 
پیرس سینٹ جرمین بمقابلہ مانچسٹر سٹی سیمی فائنل کا پہلا لیگ پیرس میں شروع۔
خوب گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔
 
مانچسٹر بمقابلہ پیرس سکینڈ لیگ انگلینڈ میں جاری۔

برطانوی ٹیم کو 2-1 سے برتری حاصل ہے فرسٹ لیگ سے۔
 
اور مانچسٹر کا گول۔

تاہم پیرس کے ابتدائی پلان پر اس سے فرق نہیں پڑے گا کہ انکو پہلے بھی دو گول لازمی داغنے تھے اور اب بھی۔۔
 
چیلسی بمقابلہ میڈرڈ سکینڈ لیگ لندن میں جاری۔

ہنوز مقابلہ 0-0 سے برابر ہے 22 منٹ کے بعد۔

میڈرڈ کو ہر صورت گول داغنا ہوگا ورنہ چیلسی اوے گول پر جیت جائے گا۔۔
 
Top