فرخ
محفلین
السلام و علیکم۔۔۔
میرے گھر کے لیپ ٹاپ (HP Pavilion DV6)میں ونڈوز 8 انسٹال ہے۔۔ جب میں نے یوبنٹو (یا اوبنٹو) کا ورژن 14 اسکے ساتھ انسٹال کرنے کی کوشش کی تو پہلے تو اس نے جوا ب ہی نہیں دیا، ۔۔دوسری تیسری دفعہ ریسٹارٹ کرنے پر اس نے اس ڈسک کی آئی ڈی نمبر دکھا کر بوٹ کرنے سے انکار کر دیا جس پر اوبنٹو 14 انسٹال کی تھی۔۔۔۔اور سیدھا گرب(http://en.wikipedia.org/wiki/GNU_GRUB) کے پوائینٹر میں چلا گیا۔۔
انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کے بعد، ایک سافٹ وئیر boot-repair | Free software downloads at SourceForge.net کی مدد سے بوٹ سیکٹر کو واپس درست کرنے سے ونڈوز واپس آگئی۔۔۔
پھر میں نے یہ ٹویٹوریل (http://www.everydaylinuxuser.com/2013/09/install-ubuntu-linux-alongside-windows.html)دیکھا اور اسکے مطابق انسٹال کرنے کی کوشش کی، مگر وہی مرغے کی ایک ٹانگ۔۔۔
اسکے بعد مختلف پارٹیشنس پر بھی انسٹال کرنے سے یہی حال رہا ۔۔۔ انٹرنیٹ پر مختلف فورمز پر تلاش کرنے پر پتا چلا کہ ونڈوز 8 نے کچھ فائل سسٹم اور بوٹ سسٹم میں ایسی تبدیلیاں کر ڈالی ہیں جو لائنکس وغیرہ کو انسٹال ہونے سے روکتی ہیں۔۔۔۔
اگر کسی صاحب کو ونڈوز 8 کے ساتھ یوبنٹو انسٹال کرنے کا کامیاب تجربہ ہوا ہو، تو برائے مہربانی وہ چیزیں مجھے بھی سکھائیے گا۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔۔

آخری تدوین: