یورپ کا بہترین ڈائننگ ہال تصاویر میں

برطانیہ کے شہر گرینچ میں اولڈ رائل نیول کالج کا دی پینٹڈ ہال کو یورپ کا بہترین ڈائننگ ہال کہا جاتا ہے۔ اس ہال میں سر جیمز تھورنہل (1675-1734) کی پینٹنگز ہیں۔ اس ہال اور پینٹنگز کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔

130103141939__65042684_d0dfea1b-951f-44a7-bc13-31c707521b51.jpg
 
اس بحالی کا کام ہیریٹیج لاٹری فنڈ کر رہی ہے۔ اس تنظیم نے پہلے مرحلے کے لیے تین لاکھ پینتیس ہزار پاؤنڈز دیے ہیں۔ پہلے مرحلے کا کام مکمل ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔ عوام ان ماہرین کو بحالی کا کام کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

130103141944__65041863_westwall_showing_dust.jpg
 
دی پینٹڈ ہال کو مکمل کرنے میں انیس سال لگی تھے۔ یہ ہال اس وقت تعمیر کیا گیا تھا جب برطانیہ ایک بحری طاقت بن رہا تھا۔ حالیہ دنوں میں اس ہال میں فلموں کی عکس بندی ہوتی رہی ہے۔ ان فلموں میں سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر پر بنی فلم بھی شامل ہے۔

130103141946__65041868_iron_lady_alex_bailey.jpg
 
اسی ہال میں پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز کی تازہ فلم بھی اسی جگہ عکس بند کی گئی۔ اس فلم میں اداکار جونی ڈیپ نے کیپٹن جیک سپیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

130103141948__65041870_pirates.jpg
 
دی پینٹڈ ہال میں ٹریفیلگر نائٹ ڈنر بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ اعشائیہ اکیس اکتوبر 1805 میں ایڈمرل نیلسن کی فتح کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

130103141950__65042219_trafalgar_night_dinner.jpg
 
پچھلے 275 سالوں میں اس ہال کی پینٹنگز کی دس بار بحالی کا کام کیا گیا ہے۔ آخری بار بحالی کا کام 1950 کی دہائی میں کیا گیا تھا۔ اس تازہ ترین بحالی کا کام پین اینڈ سٹیوئرٹ نامی کمپنی کر رہی ہے۔ اسی کمپنی نے سیٹ پالز کیتھیڈرل میں تھورنہل کی پینٹنگز کی بحالی کا کام بھی کیا تھا۔

130103143412_1950sconservation.jpg
 
Top