نبیل
تکنیکی معاون
یوزر سکرپٹنگ ایک حیران کن چیز ہے اور کچھ ہی عرصے میں یہ ہمارے ویب اپلیکیشنر کے استعمال کے انداز کو بدل کر رکھ دے گی۔ اس وقت تک یوزر سکرپٹنگ کی سب سے بہتر سپورٹ فائرفاکس براؤزر میں گریزمونکی ایکسٹنشن کی صورت میں موجود ہے۔ دوسرے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپیرا بھی یوزر سکرپٹنگ کی سہولت محدود پیمانے پر فراہم کرتے ہیں۔
یہ یوزر سکرپٹنگ آخر ہے کیا؟ یوزر سکرپٹنگ وہ مکینزم ہے جس کی بنا پر براؤزر میں ڈسپلے ہونے والا کوئی بھی ویب پیج مکمل طور پر ناظر کے کنٹرول میں آجاتا ہے۔ یوں ناظر ظاہر ہونے والے پیج میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کر سکتا ہے جیسے کہ اشتہارات کا ختم کر دینا یا پیج کے لے آؤٹ میں تبدیلیاں کرنا۔ گریز مونکی یہ سب کام نہیں کرتا بلکہ یہ محض اس مقصد کے لیے لکھی گئی یوزر سکرپٹس انسٹال اور رن کرتا ہے۔ یوزر سکرپٹس لکھنے کے لیے جاوا سکرپٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں گریز مونکی کچھ اور مفید فنکشن بھی فراہم کرتا ہے۔
گریز مونکی کے طریقہ استعمال سے واقفیت کے لیے ذیل کے نہایت مفید ربط سے رجوع کریں۔ یہاں پر موجود انفارمیشن آپ ایک پی ڈی ایف کی صورت میں بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
Dive Into Greasemonkey
ذیل کے ربط پر آپ کو گریز مونکی کے لیے تیار کردہ یوزر سکرپٹس کی ایک بڑی رپازیٹری ملے گی:
userscripts.org
اوپر کے ربط پر آپ کو گوگل اور جی میل کو کسٹمائز کرنے کے لیے کئی یوزر سکرپٹس نظر آئیں گی۔ ایک سکرپٹ جی میل کے پیج پر ایک Delete بٹن کا اضافہ کر دیتی ہے جبکہ ایک اور سکرپٹ کے ذریعے گوگل میپس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کچھ روز قبل شعیب صفدر نے آئیڈیا پیش کیا تھا کہ کسی طرح یوزر سکرپٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اردو ویب پیڈ کو مختلف ویب پیجز کے ساتھ انٹگریٹ کیا جائے۔ یہ آئیڈیا میرے ذہن میں کافی عرصے سے موجود تھا لیکن اسے عملی جامہ پہنانے کی نوبت نہیں آئی تھی۔ اب میں نے ایک نہایت سادہ مگر ایک نہایت مقبول ویب پیج یعنی گوگل پر کچھ تجربات کا آغاز کیا ہے۔ میں جلد ہی آپ کو اپنے نتائج سے آگاہ کروں گا۔ ابتدا میں یہ کام صرف فائرفاکس پر ہوگا۔ بعد میں موقعہ ملنے پر دوسرے براؤزرز پر بھی کام کیا جائے گا۔