یوزر نیم اور ڈسپلے نیم

shoaibnawaz

محفلین
یہاں فورم پر یوزر نیم ہی ڈسپلے نیم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ الگ سے ڈسپلے نیم متعارف کروادیا جائے تاکہ کوئی اسے تبدیل کرنا چاہے تو از خود کر لے؟
 

arifkarim

معطل
یہ کیسا سوال ہے؟ جو یوزر نیم آپنے محفل پر رجسٹریشن کے وقت دیاتھا، وہی ڈسپلے ہوگا نا!
 

مغزل

محفلین
کچھ فورمز پر یہ سہولت موجود ہے جناب۔۔
لیکن یہاں تو دستخط میں Img کی سہولت بھی سبسڈی کی طرح واپس لے لی گئی ہے جانے کیوں۔۔۔؟؟
 

shoaibnawaz

محفلین
یہ کیسا سوال ہے؟ جو یوزر نیم آپنے محفل پر رجسٹریشن کے وقت دیاتھا، وہی ڈسپلے ہوگا نا!

یہاں فورم پر ایک جگہ یوزرنیم کی تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی اور وہ شاید اسی لیے کی گئی کہ یوزرنیم بھلا نہ لگ رہا ہوگا۔
اگر ڈسپلے نیم الگ سے دستیاب ہو گا تو آسانی سے تبدیل ہو سکے گا خود یوزر کی اپنی مرضی سے۔۔۔
 

دوست

محفلین
امیج کو اشتہار بازی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اصل میں۔ اپنے مطلب کی تصاویر بلکہ پورے پورے فلیش آبجیکٹ اس میں لگائے تھے یار لوگوں نے۔ دیا تو صرف لنک ہی تھا یعنی کسی اور سائٹ کا، محفل کا کیا جاتا تھا لیکن منتظمین کی مرضی تھی سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
دوسری فورمس سے دور بھاگنے کی وجہ میرے لئے یہی دستخط تھے۔ انیمیٹیڈ جِف فائلیں ۔ کجہیں بارش ہو رہی ہے، کہیں شراب پی جا رہی ہے۔ لاحول ولا۔۔ یہ دیکھتے ہی میں تو بھاگ کھڑا ہوتا تھا۔
 

arifkarim

معطل
دوسری فورمس سے دور بھاگنے کی وجہ میرے لئے یہی دستخط تھے۔ انیمیٹیڈ جِف فائلیں ۔ کجہیں بارش ہو رہی ہے، کہیں شراب پی جا رہی ہے۔ لاحول ولا۔۔ یہ دیکھتے ہی میں تو بھاگ کھڑا ہوتا تھا۔
درست فرمایا، بعض فرامز پر دستخط میں‌ایسی واحیات تصاویر لگی ہوتی ہیں کہ پوسٹس پڑھنے کی بجائے ساری توجہ ان تصاویر پر چلی جاتی ہے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ اپنی پہچان بدلنا چاہتے ہیں تو کسی بھی ناظم کو کہہ دیں وہ بدل دیں گے، اس میں کیا مشکل ہے؟
 
Top