محمد تابش صدیقی
منتظم
پاکستان سمیت کچھ ممالک میں آج یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ ویسے تو اساتذہ کا زندگی کی تعمیر میں اتنا کردار ہے کہ ہر ہر لمحہ بھی یاد کیا جائے اور ان کے حق میں دعا کی جائے تو کم ہے۔
مگر ہم غفلت کے ماروں کے لیے ایک دن یاد کرنے کا بہانہ بن جاتا ہے۔ کل سے یومِ اساتذہ کی پوسٹس پڑھ رہا ہوں، تو کتنے ہی اساتذہ اور ان سے منسلک یادیں نگاہوں کے سامنے آ گئیں۔
محفل پر سب سے پہلے تو استادِ محترم الف عین کو مبارکباد اور دعائیں۔ اس کے بعد محفل پر موجود تمام اساتذۂ کرام کو سلام، مبارکباداور دعائیں۔
دادا مرحوم، والدین، نرسری کی استانی، ناظرہ کی استانی، قاری صاحب سے لے کر یونیورسٹی کے اساتذہ، پیشہ ورانہ زندگی میں سکھانے والے احباب، اور زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ایک بات بھی سکھانے والے تمام احباب کے لیے دعائیں، اور مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ قوم کے معماروں کو سلامت رکھے۔ آمین