مبارکباد یوم تکبیر: سب محفلین ، پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو پہلی ایٹمی طاقت بننے پر مبارک ہو

سب محفلین ، پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو پہلی ایٹمی طاقت بننے پر مبارک ہو۔
n00166590-s.jpg
 
اسلام آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی 16ویں سالگرہ یوم تکبیر پرقوم کو مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم کی طرف سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کی ضمانت ملک کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پرامن مقاصد اور قومی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق ملک میں تین ایٹمی پاور پلانٹ کام کررہے ہیں جبکہ دو مزید پلانٹ لگائے جارہے ہیں، حال ہی میں ایسے دو یونٹ کا سنگ بنیاد کراچی میں رکھا گیا ہے۔
 
arifkarim

معطل

اور جب عالمی معاشی اور اقتصادی پابندیاں لگنے کے بعد پاکستانی معیشت دھڑام سے نیچے آگئی۔ بھارت کو نیچا دکھانے کیلئے بذریعہ سفیر بھی مطلع کیا جا سکتا تھا کہ ہمارے پاس خفیہ طور پر درجنوں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اسلئے وہ اپنی حدود میں رہے، جیسا کہ اسرائیل کے پاس کئی سو اس قسم کے ہتھیار موجود ہیں لیکن انہوں نےکبھی بھی اسکا عملی مظاہرہ کر کے اپنے لئے معاشی و اقتصادی مسائل کھڑے نہیں کئے۔ ہم پاکستانی کیا مریخ سے اتریں ہیں جو جذبہ ایمانی میں آکر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنا نصب العین سمجھتے ہیں! :D
 
arifkarim

معطل
جسے ڈرا کر دور رکھا جاسکے اسے مارنا ضروری نہیں ہوتا۔ مقصد تو دفاع کرنا ہے تو اگر دشمن کو ڈرا کر دور رکھا جائے تو بم برسانا ضروری نہیں۔ :)
ہم نے ایک بار فلسفی کی کلاس میں دنیا میں دائمی قیام امن کیلئے مشورہ دیا تھا کہ تمام ممالک کو ایٹمی ہتھیار فراہم کر دئے جائیں تاکہ انکے خوف سے کوئی بھی ملک دوسرے پر چڑھائی کا سوچے بھی نا :)
 
ہم نے ایک بار فلسفی کی کلاس میں دنیا میں دائمی قیام امن کیلئے مشورہ دیا تھا کہ تمام ممالک کو ایٹمی ہتھیار فراہم کر دئے جائیں تاکہ انکے خوف سے کوئی بھی ملک دوسرے پر چڑھائی کا سوچے بھی نا :)
آپ ویڈیو گیمز ویسے کھیلتے نہیں ہیں اور دوسروں کو بھی منع کرتے ہیں مگر Metal Gear Solid V : The Phantom Pain میں antagonist کا ایک آبجیکٹو یہی ہوتا ہے۔ خطرناک ترین ہتھیار ہر ملک کو پہنچا دیے جائیں ۔ تا کہ جنگوں کی جگہ وہ پھر سے دوستی کر لیں۔
 
تجمل حسین

محفلین
ہم نے ایک بار فلسفی کی کلاس میں دنیا میں دائمی قیام امن کیلئے مشورہ دیا تھا کہ تمام ممالک کو ایٹمی ہتھیار فراہم کر دئے جائیں تاکہ انکے خوف سے کوئی بھی ملک دوسرے پر چڑھائی کا سوچے بھی نا :)
یہ تحفے کے طور پر دی جانے والی چیز نہیں ہے نا ہی پاکستان کو یہ پلیٹ میں رکھ کر ملا ہے۔ اگر کسی میں ہمت ہے تو بنالے۔ :)
 
arifkarim

معطل
یہ تحفے کے طور پر دی جانے والی چیز نہیں ہے نا ہی پاکستان کو یہ پلیٹ میں رکھ کر ملا ہے۔ اگر کسی میں ہمت ہے تو بنالے۔ :)
ایٹم بنانا زیادہ مشکل کام نہیں۔ اصل کام اسکی حفاظت کی ضمانت دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرب و عجم یہ کام نہیں کر سکے جو پاکستان نے کر دیا۔
 
تجمل حسین

محفلین
ایٹم بنانا زیادہ مشکل کام نہیں۔ اصل کام اسکی حفاظت کی ضمانت دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرب و عجم یہ کام نہیں کر سکے جو پاکستان نے کر دیا۔
یعنی کہ آپ بھی مانتے ہیں کہ پاکستان ہر کسی کی حفاظت نہایت بہتر طریقے سے کرسکتا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
یعنی کہ آپ بھی مانتے ہیں کہ پاکستان ہر کسی کی حفاظت نہایت بہتر طریقے سے کرسکتا ہے۔ :)
بالکل جناب۔ پاک فوج نے جس طرح اپنے قیمتی اثاثہ جات جیسے ڈیفنس، عسکری ہاؤسنگ، فضائیہ کالونیز وغیرہ کی حفاظت کی ہے، شاید ہی کسی اور ملک کی افواج انہیں چھو کر بھی گزری ہو۔
ناروے کی افواج کا تو اتنا برا حال ہے کہ بیچارے آفیسرز دارالحکومت اوسلو میں کرائے کے مکانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ حکومت انہیں صرف تنخواہ دیتی ہے جو کہ ٹیکس کاٹ کر ملتی ہے۔ بیچارے۔
 
پاک فوج اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو سہولیات دینا بھی جانتی ہے۔ :p
 
Top