مبارکباد یوم تکبیر: سب محفلین ، پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو پہلی ایٹمی طاقت بننے پر مبارک ہو

سب پاکستانیوں کو یوم تکبیر کی مبارک ہو۔
اور ہاں، جسے یہ مبارکباد پسند نہیں آ رہی یا اگر مگر میں پهنسا بیٹها ہے اس کے لیے برنال الرٹ جاری کی جاتی ہے:p
 

تجمل حسین

محفلین
آپ چھٹی کے لیے ترستے رہتے ہیں سچی بتاؤں وہ بچپن والا "اتوار" اب نہیں آتا۔۔۔۔:(
سچ کہا۔۔۔ سارا ہفتہ اتوار کا انتظار رہتا ہے اور جب اتوار آتا ہے تو بورنگ دن شروع ہوجاتا ہے اور کبھی کبھی گبھرا کر پھر بن بلائے ہی ڈیوٹی پر چلا جاتا ہوں :)
 

حسیب

محفلین
پاکستانی اثاثوں پر حملہ بھی پلینڈ تھا لیکن انڈیا نے ساتھ نہیں دیا۔ یوں انڈیا نے پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو اسرائیلی حملوں سے بچا لیا۔
پاکستان کو حملے سے پہلے ہی اطلاع مل چکی تھی اور پاکستان کی طرف سے جوابی حملے میں آخری حد تک جانے کی دھمکی نے انڈیا کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا. ورنہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ انڈیا کو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی فکر تھی اس لیے پیچھے ہٹ گیا
 

arifkarim

معطل
پاکستان کو حملے سے پہلے ہی اطلاع مل چکی تھی اور پاکستان کی طرف سے جوابی حملے میں آخری حد تک جانے کی دھمکی نے انڈیا کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا. ورنہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ انڈیا کو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی فکر تھی اس لیے پیچھے ہٹ گیا
پاکستان کو جس شخصیت نے کہوٹا پلانٹ پر حملے کی اطلاع دی تھی وہ اور کوئی نہیں بلکہ بھارتی وزیر اعظم موراری جی دوسائی تھے۔
 

حسیب

محفلین
جن دنوں حملے کی پلاننگ تھی اس وقت تو اندرا گاندھی وزیر اعظم تھیں اس خبر میں بھی صرف یہ بات ہے ڈیسائی صاحب نے ضیاء صاحب کو یہ بتا دیا تھا کہ ہمیں کہوٹہ کے بارے میں معلومات ہیں
ویسے پاکستان کو اطلاع دینے کا کریڈٹ سی آئی اے بھی لے رہی ہے ایسی خبریں بھی ابھی نظر سے گزری ہیں
 

حسیب

محفلین
اس قسم کےبیانات جاری کرنے سے قبل پاکستان اور اسرائیل کا فاصلہ گوگل میپ پر چیک کر لیا کریں :)
اس بارے میں جو خبریں پڑھی ہیں ان کے مطابق حملے کے لیے تیار پائلٹوں کو یہ معلوم تھا کہ فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے واپس پاکستان پہنچنے کا امکان نہیں ہے
 
Top