یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

جاسم محمد

محفلین
یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
54728455_10156455281874527_398900344655970304_n.jpg

قوم آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منارہی ہے، رات 12 بجتے ہی مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہر شہر چراغاں کیا گیا ہے ، ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعرے اور قومی نغموں کی گونج سنائی دینے لگی ۔

جونہی گھڑی کی سویاں 12 پر پہنچیں تو مینار پاکستان پر دن کی مناسبت سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا، آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

گریٹر اقبال پارک میں اس موقع پر اسکائی لینٹینز بھی فضا میں چھوڑی گئیں۔

پاکستانی قوم کا اپنے نظریے سے تجدیدِ عہدِ وفا کا دن آج منایا جارہا ہے ، اس موقع پر دن کی سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی جس کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہونگے۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اور ترکی کے لڑاکا طیارے جبکہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے۔

پریڈ میں آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے چھاتا بردار فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے ، پریڈ کا سلوگن ’پاکستان زندہ باد‘ ہے۔
 
آخری تدوین:
Top