فرقان احمد
محفلین
اس لڑی کی سیاحت سے فی الوقت یہ اندازہ ہو پایا کہ امجد صاحب نے جملہ تبصرہ جات پڑھ کر گانے کا لنک ہی ہٹا دیا۔ ایک صاحب کے خیال میں یہ آئی ٹو آئی کے مقابل کوئی آئٹم تھا۔ گویا، یہ لنک ہٹا کر ہماری سماعتوں پر رحم کیا گیا۔ گویا سُر سنگیت پر جو کاری ضرب لگی، سو لگی، ہم محفوظ و مامون رہے۔ اے خدائے بزرگ و برتر، تیرا شکر!یہ دھاگہ پڑھیے۔۔ خود ہی اندازہ ہوجائے گا۔
محمد امین صدیق صاحب نے گایا بہت اچھا ہے۔ اور دوسرا اس دھاگے والے احباب بھی ایکٹو نہیں۔ وگرنہ آٹھ نو صفحات تو یہاں بھی بھرے جاتے۔