یوٹیوب پر ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ کے بیٹا کا آغاز!

نبیل

تکنیکی معاون
ایچ ٹی ایم ایل کے نئے سٹینڈرڈ 5 میں براؤزر میں کسی پلگ ان کے بغیر آڈیو، وڈیو میڈیا کو پلے کرنا ممکن ہو جائے گا۔ حال ہی میں یوٹیوب نے بھی ایچ ٹی ایم ایل 5 پر مبنی سائٹ‌ کا بیٹا لانچ کر دیا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے وہ ویب براؤزر درکار ہوگا جس میں ایچ ٹی ایم ایل 5 سٹینڈرڈ کی سپورٹ موجود ہو۔ فائر فاکس کے حالیہ ورژن بھی ایچ ٹی ایم ایل 5 کو سپورٹ کرتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
یوٹیوب زندہ باد! فائر فاکس کا اگلا ورژن 3،7 اور انٹرنیٹ ایکسپلور 9 دونوں میں css3, html5, direct2D, directwrite کی اسپورٹ شامل ہوگی۔ یوں ونڈوز کے صارفین لینکس اور میک کی طرح خوبصورت اور کرسٹل کلیئر اردو فانٹس کا مزاح کر سکیں گے۔ یہ فیچر فی الوقت صرف ونڈوز ۷ کے صارفین کیلئے ہے۔
http://news.softpedia.com/news/Fire...DirectX-11-Hardware-Acceleration-127875.shtml
بس دعا کیجئے کہ directwrite یونی اسکرائب کا درست متبادل ثابت ہو۔ یہ نہ ہو کہ یہ ایک نئی مصیبت بن جائے جیسا کہ اوبنٹو کا نیا رینڈرنگ انجن بن گیا ہے!
 

arifkarim

معطل
نیز گوگل کروم کا یہ پلگ ان: فریم موجودہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ورژنز کو5 html کی اسپورٹ دیتا ہے۔ مطلب اسکی مدد سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے اندر رہتے ہوئے ہی کروم کے رینڈرنگ انجن کی طاقت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے!
میں نے فی الوقت صرف یوٹیوب کو اس پر سیٹ کر دیا ہے!
 
Top