یوں لکھا تھا مری قسمت میں مسلماں ہونا ٭وامق جونپوری

سجدہ کرکے قدمِ یار پہ قرباں ہونا
یوں لکھا تھا مری قسمت میں مسلماں ہونا

جس کا مذہب ہو فقط یادِ صنم دیدِ صنم
وہ نہیں جانتا کافر یا مسلماں ہونا

حسن کو پوجنا اور جامِ محبت پینا
مشربِ عشق میں یوں صاحبِ ایماں ہونا

مکتبِ عشق میں "وامق" نے یہ پائی تعلیم
عین ایماں ہے فدائے رُخِ جاناں ہونا
وامق جونپوری​
 

محمد وارث

لائبریرین
Top