یو ایس اوپن سے فیڈرر کی بادشاہت ختم !

عثمان رضا

محفلین
آرجنٹینا کے بیس سالہ کھلاڑی خوان مارتین دیل پوترو نے راجر فیڈرر کو پانچ سیٹ کے فائنل میں ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا ہے۔

دیل پوترو نے سویٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ہرایا کر جو کہ نہ صرف دفاعی چیمئن تھے بلکہ پچھلے پانچ سال یہ ٹائٹل جیتے آرہے ہیں۔ دیل پوترو صرف اسیے دوسرے کھلاڑی ہیں جس نے فیڈرر کو کسی گرینڈ سلیم مقابلے میں ہرایا ہو۔ اس سے پہلے صرف رافائل ندال نے ان کو ایسے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دی تھی جب انہوں نے 2008 میں ان کے خلاف ومبلڈن فائنل جیتا تھا۔
مآخذومذید
 

عثمان رضا

محفلین
سیمی فائنل میں فیڈرر نے ایک گریٹ شاٹ مارا تھا ملاحظہ کیجیے

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Hju2ZPVxE9w"]YouTube - Roger Federer's Greatest Shot Ever: 2009 US Open Semis[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر روجر فیڈرر یہ ٹورنامنٹ جیت جاتا تو وہ ایک نئی تاریخ رقم کر سکتا تھا۔ خیر۔۔
یہ خود روجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ اب گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
 
آرجنٹینا کے بیس سالہ کھلاڑی خوان مارتین دیل پوترو نے راجر فیڈرر کو پانچ سیٹ کے فائنل میں ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا ہے۔
مآخذومذید
یہ ایک خوبصورت اور دیکھنے کے قابل میچ تھا ، جو کہ چار گھنٹے سے زیادہ چلا میں امید کر رھا تھا کہ ڈیل پوٹرو ؛ فیڈرر کو ٹف ٹائم ضرور دیکا مگر میں راجر کی شکست کا سوچا بھی نہ تھا ، فیڈرر پہلا سیٹ جیتنے کے بعد یوں آؤٹ کلاس نہیں ھو سکتا تھا لیکن جس سے انداز میں ڈیل پوٹرو نے سیمی فائنل میں نڈال کو ہرایا تھا وہ واقعی ھے اس ٹائٹل کا حقدار تھا

اگر روجر فیڈرر یہ ٹورنامنٹ جیت جاتا تو وہ ایک نئی تاریخ رقم کر سکتا تھا۔ خیر۔۔
یہ خود روجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ اب گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

نبیل صاحب میرے خیال میں راجر ایک تاریخی کھلاڑی ھے جسکا نام صدیوں تک ٹینس کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور میرے مطابق شائد ھی اس صدی میں فیڈرر جیسا کھلاڑی دوبارہ پیدا ھو باقی اب وہ 28 سال کا ھو چکا ھے اب آھستہ آھستہ جوانی ڈھل رھی اور شادی بھی ھو گئی ان سب چیزوں سے فٹنس پر ضرور فرق پڑتا ھے اور ظاہری بات ھے جب فٹنس نہ ھو گی گرینڈ سلم جیتنا مشکل ھی ھو گا بہر کیف راجر ایک بہترین کھلاڑی تھا ھے اور رھے گا

ہر عروج کو زوال ہے۔ ایک نہ ایک دن تو نئی پود کو آگے آنا ہی ہے۔

یہ بات خوب کہی جناب! ھر عروج کو ایک زوال ھے لیکن :flag: پتا نہیں کس مٹی کا بنا ھے زوال آ ھی نہیں رھا :phbbbbt:
 
Top