یو ایس اوپن 2017

فہد اشرف

محفلین
سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلیم شروع ہو چکا ہے۔ مردوں کے مقابلے میں اس بار ٹاپ فائیو سے صرف نڈال اور فیڈرر ہی شرکت کر رہے ہیں جب کہ وارنکا ( موجودہ یو ایس اوپن چیمپئن)، مرے اور نول نہیں کھیل رہے۔ خواتین کے مقابلے میں شاراپووا نے دوسرے نمبر کی سمونا ہالیپ کو شکست دے کر اپنے ارادے ظاہر کر دئے ہیں ،عبداللہ محمد بھائی۔
محترمہ سیرینا ولیمز ہنوز غیر حاضر است
 

زیک

مسافر
مرے آخری منٹ میں باہر۔ اس کی حرکت کی وجہ سے ندال اور فیڈرر کا مقابلہ سیمی فائنل میں ہو سکتا ہے
 

فہد اشرف

محفلین
فیڈرر اور نڈال اپنے اپنے مقابلے جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں فیڈرر کا مقابلہ قدرے سخت رہا
 
ماریہ جی کھپے تر است۔
ابتک کی کارگردگی سے تو لگتا کہ ٹائٹل نام نہ بھی کیا تو ٹاپ فور میں جگہ لازمی بنا لے گی۔
 
پہلے میچ میں ورلڈ نمبر 2 اور پھر بابوس کو جیسے شکست دی تھی اُمید تھی کہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لینگے
خیر ڈیڑھ سال بعد واپسی اور وائلڈ کارڈ اینٹری کے لحاظ سے تو بہت عُمدہ رہا ٹورنامنٹ۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلا سیٹ ہارنے کے بعد نڈال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا سیٹ 6-0، 6-3، سے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ چوتھے سیٹ کے 5 میں سے 4 گیم جیت چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن فائنل میں پہنچ گئے ہیں
 
Top