یو ایس بی فلیش ڈرائیو سے ونڈوز ایکس پی کیسے انسٹال کی جا سکتی ہے؟

فرخ منظور

لائبریرین
احباب سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو یو ایس بی سے ونڈوز ایکس پی انسٹال کرنے کا طریقہ معلوم ہو تو ضرور شئیر کریں ۔ بہت شکریہ!
 

dxbgraphics

محفلین
یہاں پر میں نے فائل اپلوڈ کر دی ہے
ڈاونلوڈ کرلیں۔
۱۔ یو ایس بی کو فارمیٹ کریں۔
bootusb.gif

۲۔ پروگرام کو اوپن کریں اور براوز میں جا کر ایکس پی آئی ایس او امیج کو سلیکٹ کریں
۳۔ یو ایس بی کو نیچے سلیکٹ کریں
۴۔ اور write کر دیں۔

لیجئے bootable یوایس بی تیار ہے۔ اب آپ سی ڈی کی نسبت بہت ہی کم وقت میں انسٹالیشن کر سکتے ہیں
 

dxbgraphics

محفلین
کسی بھی سی ڈی کا iso امیج بنا کر یا نیٹ سے ڈاونلوڈ کر کے فراہم کردہ سوفٹ ویئر میں یو ایس بی پر writeکر لیں۔چاہے وہ ایکس پی ہو ، ونڈوز سیون ہو، hirens boot ہو یا کوئی بھی سوفٹ ویئر ہو۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ گرافک صاحب، خرم صاحب۔ کل دونوں میں سے کوئی ایک طریقہ آزما کر آپ کو اطلاع کرتا ہوں۔
 

ijaz1976

محفلین
یہاں پر میں نے فائل اپلوڈ کر دی ہے
ڈاونلوڈ کرلیں۔
۱۔ یو ایس بی کو فارمیٹ کریں۔
۲۔ پروگرام کو اوپن کریں اور براوز میں جا کر ایکس پی آئی ایس او امیج کو سلیکٹ کریں
۳۔ یو ایس بی کو نیچے سلیکٹ کریں
۴۔ اور write کر دیں۔

لیجئے bootable یوایس بی تیار ہے۔ اب آپ سی ڈی کی نسبت بہت ہی کم وقت میں انسٹالیشن کر سکتے ہیں

بھائی اس کے ہوم پیج پر تو لکھا ہوا بھی ہے اور جو تصاویر دی گئی ہیں ان کے مطابق بھی یہ صرف لینکس آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتاہے کیا آپ نے کبھی اس کے ذریعے ونڈوز انسٹال کی ہے؟ اگر آپ باتصویرطریقہ بتا دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
شکریہ۔
والسلام
 

محمدعمر

محفلین
سر آپ یہاں کا ایک چکر لگا لیں انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا میرے خیال سے
http://nawaiadab.com/khurram/?p=672
آپ کے بلاگ پر جو طریقہ بتایا گیا ہے۔ اسمیں فسٹ بوٹ ایبل ڈایوئس یو ایس بی کا آپشن کسی کسی مدر بورڈمیں ہوتا ہے۔ اس لئے یہ طریقہ بھی صرف انہی لوگوں کے لئے کارآمد جن کے پس لیٹسٹ ٹیکنالوجی مدر بورڈ ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
بھائی اس کے ہوم پیج پر تو لکھا ہوا بھی ہے اور جو تصاویر دی گئی ہیں ان کے مطابق بھی یہ صرف لینکس آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتاہے کیا آپ نے کبھی اس کے ذریعے ونڈوز انسٹال کی ہے؟ اگر آپ باتصویرطریقہ بتا دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
شکریہ۔
والسلام

جی ہاں اس کے ذریعے میں نے 12 منٹ میں ونڈوز سیون انسٹال کی ہے۔
نیز پوسٹ نمبر ۲ میں تصویر شامل کر دی ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میرے پاس تو شاید syslinux config فائل صحیح سے جنریٹ نہیں ہوپارہی ہے کہ یو ایس سے بوٹ کرنے پر گرب صاحب ایرر17 پر جام ہوجاتے ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
مطلب یہ کہ اس کے ذریعے سے صرف ونڈوز سیون انسٹال کی جاسکتی ہے ونڈوز ایکس پی نہیں؟؟؟

یہ آپ کو ایک متبادل فراہم کرتا ہے۔ یعنی آپ کی سی ڈی کا جو کردار ہے وہ یو ایس بی کے ذریعے ادا ہوتا ہے، چاہے وہ ایکس پی یو، سیون ہو، یا ہائرنس بوٹ ہو ۔ آپ ایکس پی سی ڈی کا آئی ایس او امیج بنا کر یو ایس بی پر ری سٹور کر لیں۔ اور ہاں سسٹم سیٹ اپ میں جا کر یو ایس بی بوٹ enable کرنا پڑے گا آپ کو۔ اور فرسٹ بوٹ ڈیوائس کو بھی یو ایس بی پر کر لیں
 
Top