فخرنوید
محفلین
یو ایس بی کو ریم کے طور پر استعمال کریں۔
ہزار بار کہہ چکا ہوں بس کرو اور اس کمپیوٹر کو بیچ ڈالو لیکن مجال ہے جو میری بات تمہارے کانوں میں ٹھہر سکے۔۔۔۔ ایسی باتیں ہر دوسرے دن ہمیں اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور گھر والوں سے سننی پڑتی ہے ۔۔۔۔ وجہ تیسرا کوءی بھی کام یا پروگرام اوپن کرو تو کمپیوٹر صاحب کے گوڈوں میں درد شروع ہو جاتا ہے اور ورچوہل میموری لوح کہہ کر اپنے آپ کو پتلی گلی سے نکال لیتا ہے۔۔۔
تو جناب اگر آپ کے پاس ریم لگانے کے پیسے نہیں
ریم لگانی نہیں
تو آیہے ایک چھوٹی سی یو ایس بی سے اپنے کام کو آسان کیجءے
اگر آپکے پاس کوہی چھوٹی موٹی یو ایس بی ڈسک ہے تو آپ اس کو اپنی ریم بنا سکتے ہیں
اگر یو ایس بی چار جی بی تک ہوتو زیادہ بہتر ہے
. Right Click on My Computer -> Properties
. Advanced -> Performance Settings
. Advanced -> Change
. Select the USB Drive
. Click on Custom Size
لیں جناب آپ نےاس پاتھ پر جانا ہے اور یو ایس بی سلیکٹ کر کے او کے کر دیں
ری سٹارٹ کریں اپنے سسٹم کو اور دیکھیں اسکے گوڈوں کا درد کس طرح ختم ہوتا۔۔۔۔۔