فخرنوید
محفلین
عموماً ہم لوگ ٹورنٹ کی مدد سے مواد تو ڈاون لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں جانتے کہ وہ ٹورنٹ فائل کیسے بنی ہے؟ اور اسے کیسے دوسروں تک پہنچایا جاتا ہے؟
اگر آپ کوئی فائل کسی دوست کو بھیجنا چاہتے ہیں لیکن انٹرنیٹ کنکشن کی وجہ سے آپ کی فائل مکمل طور پر پہنچ نہیں پاتی اور نیٹ کنکشن ٹوٹ جاتا ہے تو اس کے لئے بھی اچھا حل یہ ہے کہ آپ ایک ٹورنٹ بنا کردوست کو اس کی فائل دے دیں۔ تا کہ وہ آسانی سے فائل حاصل کر سکے۔ ٹورنٹ فائل بناتے ہوئے۔آپ اسے پرائیویٹ بھی کر سکتے ہیں۔تا کہ کوئی غیر متعلقہ بندہ ڈاون لوڈ نہ کر سکے۔
یو ٹورنٹ کی مدد سے ٹورنٹ فائل بنانا:
سب سے پہلے مینو بار میں فائل میں جا کر نیچے دی گئی تصویر کے مطابق نیا ٹورنٹ بنائیں پر کلک کریں۔
1. File > Create new Torrent or CTRL + N
اس کے بعد جو نئی ونڈو کھلے گی اس میں پہلے نمبر پر ایڈ ڈائریکٹری پر کلک کریں۔ اور اپنی مطلوبہ ڈائریکٹری کو سلیکٹ کر لیں جیسا کہ نمبر 1 اور نمبر 2 میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد اہم کام ٹریکر ز کا ہوتا ہے۔ جو کہ تمام سیڈز اور لیچرز کی تفصیل اکھٹی کرتا ہے تا کہ صارفین کو بر وقت ڈیٹا میسر آ سکے۔
اس کے لئے آپ کو نمبر 3 پر دکھائے گئی باکس میں درج ذیل ٹریکرز ایڈریس شامل کرنا ہوں گے۔
http://open.tracker.thepiratebay.org/announce
http://www.torrent-downloads.to:2710/announce
http://denis.stalker.h3q.com:6969/announce
udp://denis.stalker.h3q.com:6969/announce
http://www.sumotracker.com/announce
اس کے بعد اگر نیچے والی تصویر میں دیکھیں گے تو آپ کو ٹورنٹ کر پرائیویٹ کرنے کی آپشن نظر آئے گی۔ اس کے ساتھ سٹارٹ سیڈنگ کی آپشن بھی ہے اس کو آپ سلیکٹ کر لیں۔
یہ کام کرنے کے بعد نمبر 4 پر دئیے گئے بٹن
Create and Save as
پر کلک کر کے محفوظ کر لیں۔
یہاں تک کئے گئے کام میں ہماری ٹورنٹ فائل تیار ہو گئی ہے اور اسے ہم اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ محدود لوگوں کے لئے ہے جنہیں آپ یہ ٹورنٹ فائل فراہم کریں گے۔
اگر آپ اسے لا محدود لوگوں کے لئے شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہم اسے کسی ٹورنٹ فائل ہوسٹ سائیٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
یہاں ہم درج ذیل ٹورنٹ فائل ہوسٹنگ سائیٹ کا ایڈریس دے دیتے ہیں۔
http://btjunkie.org/
http://www.mininova.org
http://www.thepiratebay.com
وغیرہ ۔ ہم یہاں بی ٹی جنکی پر اپ لوڈ کریں گے۔
جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ سائیٹ اوپن کرتے ہوئے سب سے اوپر نمبر 5 پر دئیے گئے ربط اپ لوڈ پر کلک کریں گے تو ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق صفحہ کھلے گا۔
نمبر 6 پر دی گئی آپشن سے آپ بنائی گئی ٹورنٹ فائل کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اسے ٹائیٹل دے دیں۔ اس کے بعد اس میں کیپچا اینٹری ڈال دیں۔
اور نمبر 7 پر یس پر کلک کر کے اپ لوڈ کر دیں۔
اب اس سائیٹ پر اگر کوئی اس ٹائیٹل کی تلاش کرے گا تو اسے وہ فائل مل جائے گی۔
سورس: یو ٹورنٹ کی مدد سے ٹورنٹ فائل بنانے کا طریقہ