ام اویس
محفلین
میں ایک مزدور ہوں۔
میں محنت کرتا ہوں ، اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتا ہوں۔ جب دن بھر مشقت کرتے ہوئے میرے جسم سے پسینہ بہتا ہے تو شاید لوگوں کو اس سے بدبو آتی ہو لیکن مجھے بہت عزیز ہے۔ یہ میری محنت کا پسینہ ،حلال کمائی ہے۔ مجھے الله نے طاقت دی ، ہمت دی ، ہنر دیا جسے کام میں لا کر میں اس مالک کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں کسی کا حق نہیں مارتا، چوری نہیں کرتا، رشوت نہیں لیتا، دھوکا نہیں دیتا ، ناجائز منافع نہیں لیتا۔
میں دن بھر مٹی ، ریت ، سیمنٹ ، بجری ڈھو کر لوگوں کے گھر بناتا ہوں لیکن ان سے حسد نہیں کرتا ، ان کے خلاف دل میں برا خیال بھی نہیں لاتا ؛ بلکہ ان کے لیے دعا گو رہتا ہوں۔
اے الله ! یہ گھر سلامت رہیں جن میں میرے جسم کی مشقت بھی شامل ہے۔
میں بڑے بڑے گھروں میں رنگ و روغن کرتا ہوں لیکن ان کے بھاری قیمتی سامان کو نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔
مجھے اپنی محنت ، مشقت اور اپنے کام سے محبت ہے۔ مجھے اپنے مزدور ہونے پر فخر ہے؛ البتہ کام کروانے والوں سے میری درخواست ہے میرا پسینہ خشک ہونے سے پہلے میری محنت کے مطابق میرا حق مجھے دے دیا کریں۔ شکریہ
نزہت وسیم