یہ اشعار کس غزل کے ہیں؟ شاعر کا نام؟

ایک غزل ابھی ایس ایم ایس پر موصول ہوئی۔ پوری غزل تو نہیں بہر حال یہ اشعار پیش خدمت ہیں۔ اگر کسی کے علم میں شاعر کا نام ہو تو ضرور بتائیں:

وہ مری غزل سرائی، وہ کسی کا مسکرانا
وہ ذرا ٹھہر کے خود ہی، کوئی شعر گنگنانا

شبِ ماہ و موسمِ گل، وہ کنارِ جو وہ خلوت
وہ ہجومِ کیف و مستی، وہ فسانہ در فسانہ

فاتح
محمد وارث
الف عین
زبیر مرزا
محمد بلال اعظم
کاشف عمران
حسان خان
 
فاتح

لائبریرین
اشعار تو بہرحال خوب ہیں۔۔۔ اور اگر کوئی تیار نہیں ہوتا ان کے مالکانہ حقوق لینے پر تو خاکسار ہی اعتراف جرم کرنے کے لیے تیار ہے۔ :laughing:
 
ہاں غزل تو اچھی ہے۔ موزوں ہے اور کسی اچھے شاعر کی ہے۔ مگر کون ہے وہ شاعرر۔ :confused:
چلیں اگر کوئی پتہ نہیں ملا تو آپ کے نام سے بلاگ پر لگا دونگا۔ :D
 
اس طرح کسی جلے بھنے کا جواب آ جائے گا کہ یہ تو فلاں شاعر کی ہے اور آپ نے اسے کسی اور نام سے لگایا ہے۔۔۔ شرم آنی چاہیے ادب کے نام پر ادب دشمنی کر رہے ہیں آپ۔۔۔ ہاہاہاہا
 
ہااہااہااہاا :D یہی ٹھیک ہے۔ ویسے یہ غزل میں نے اپنے رومن شاعری والے بلاگ کے لئے منتخب کی ہے۔ آپ کا کلام بھی وہاں لگانا چاہ رہا تھا اس سلسلے میں اجازت درکار تھی۔ بلاگ میری دستخط سے ملاحظہ کریں۔
 
جہاں جی چاہے لگائیے حضور لیکن رومن۔۔۔ غالب کے ایک شعر کی ہم نے پیروڈی لکھی تھی، یاد ہے نا؟
طرزِ رومن میں ریختہ پڑھنا
اسد اللہ خاں! قیامت ہے
 
Top